Taraneh Alidoosti
ترانہ علی دوست (Taraneh Ali)فلم دی سیلز مین میں اپنے کردار کے لیے کافی مشہور ہوئی تھیں، انہوں نے اپنی تصویر میں ایک پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے، جس پر کرد زبان میں ‘زن، زندگی، آزادی’لکھا ہوا ہے۔یہ نعرہ آج کل زبان زد عام ہو چکا ہے۔
IRNA کی رپورٹ کے مطابق، ترانہ علی کو ایک ہفتہ بعد ان کے انسٹا گرام پوسٹ کے لیے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس شخص کی حمایت کی جسے ایرانی انتظامیہ نے موت کی سزا سنائی تھی۔ کیونکہ وہ اپنے دعووں کے مطابق کوئی دستاویزات فراہم نہیں کر سکیں۔ ترانہ علی ایران کی مشہور اداکارہ ہیں ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے حجاب مخالف مظاہرے کی حمایت کرنے ، نعرے کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے مشہور فلم دی سیلزمین میں اداکاری کی تھی۔
Iranian authorities arrested the star of the Oscar-winning movie, Taraneh Alidoosti, after she voiced support for anti-hijab protests & posted a photo of herself with the main slogan of demonstrators, Reuters reported citing Iran’s media
(Pic: Reuters) pic.twitter.com/c8JGx56TB2
— ANI (@ANI) December 18, 2022
ان کے انسٹاگرام پر 80لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔2016 میں انٹرنیشنل فیچر فلم کے زمرے میں بہترین فلم کا اکیڈمی ایوارڈ جیتا تھا۔
ترانہ علی دوستی ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اصغر فرہادی کی فلموں میں بطور اداکارہ کام کرتی رہی ہیں۔علی دوستی کا شمار نوعمری سے ہی ایرانی سنیما کی نمایاں ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ انھوں نے سعید روستائی کی فلم لیلیٰ اینڈ ہر برادرز میں اداکاری کی جو اس سال کانز فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
8 دسمبر کو اداکارہ نے احتجاجی تحریک میں شریک پہلے کارکن محسن شکاری کو پھانسی دئیے جانے کے رد عمل میں حکام کی مذمت کی تھی ۔
اس 22 سالہ لڑکی (مہسا امینی )کی موت اس وقت ہوئی جب انہیں تہران میں اخلاقی پولیس نے مبینہ طور پر ایران کے ان سخت قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا۔ جس میں خواتین کو حجاب یا اسلامی ہیڈ اسکارف سے اپنے بالوں کو ڈھانپنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پولیس حراست میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے اب ساتویں ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں، اور اس میں کمی آنے کے بجائے شدت آتی جا رہی ہے۔
23 سالہ محسن شکاری کی پھانسی دئے جانے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر جم کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ ترانہ علی دوستی نے انسٹا پر تصاویر شیئر کی ۔ ایک تصویر میں لکھاکہ آپ کی خاموشی کا مطلب ظلم اور ظالم کی حمایت ہے۔ہر بین الاقوامی ادارہ جو اس خونریزی کو دیکھ رہا ہے اور کارروائی نہیں کر رہا ہے۔ ترانہ علی دوستی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، وہ انسانیت پر دھبہ ہے۔
-بھارت ایکسپریس