نئی دہلی : میٹا کی ملکیت والے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے کئی یوزرنے پیر کو سروس میں خلل کی شکایت کی۔ اس تکنیکی خرابی کا اثر خاص طور پر فوٹو، ویڈیو، اسٹیکرز، GIFs اور دیگر میڈیا فائلیں بھیجنے اور وصول کرنے پر دیکھا گیا۔ بھارت سمیت کئی ممالک کے یوزرنے سوشل میڈیا اور آؤٹیج ٹریکنگ پلیٹ فارم پر اس مسئلے کی اطلاع دی۔آؤٹیج مانیٹرنگ پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پیر کی صبح سے ہی بڑی تعداد میں صارفین نے واٹس ایپ میں خرابی کی رپورٹ کرنا شروع کردی تھی۔ درج شکایات میں تقریباً 41 فیصد مسائل میسجنگ، 40 فیصد ایپ کے آپریشن اور تقریباً 13 فیصد نوٹیفکیشن سے متعلق تھے۔یوزر کے مطابق عام ٹیکسٹ میسجنگ سروس کئی معاملات میں کام کررہی تھی، لیکن فوٹو اور ویڈیو جیسی ملٹی میڈیا فائلیں بھیجنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ کئی لوگوں نے بتایا کہ تصاویر چیٹ ونڈو میں نظر آرہی تھیں، لیکن اپ لوڈنگ کا عمل مکمل نہیں ہورہا تھا اور فائلیں طویل وقت تک ’’سینڈنگ‘‘ کی حالت میں پھنسی رہتی تھیں۔
کچھ یوزر نے یہ بھی شکایت کی کہ فوٹو اور ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت مسلسل لوڈنگ آئیکن دکھائی دیتا رہا یا سسٹم بار بار ری ٹرائی کرنے کا پیغام دیتا رہا۔ اسی طرح اسٹیکرز اور GIFs بھیجنے میں بھی مشکلات سامنے آئیں۔ اس سے یوزر کو اندازہ ہوا کہ تکنیکی خرابی کا تعلق بنیادی طور پر واٹس ایپ کی ملٹی میڈیا سروسز سے ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق بڑی سائز کی میڈیا فائلوں پر اس خرابی کا زیادہ اثر دیکھا گیا۔ کئی معاملات میں ایسی فائلیں اپ لوڈ ہی نہیں ہوسکیں یا انہیں بھیجنے میں معمول سے کہیں زیادہ وقت لگا۔
کئی ممالک کے یوزڑ متاثر
یہ مسئلہ صرف کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہا۔ بھارت کے علاوہ برطانیہ، فرانس، برازیل، کینیڈا، میکسیکو، اسپین اور کولمبیا سمیت کئی ممالک سے بھی ایسی شکایات سامنے آئیں۔ مختلف ممالک سے ایک جیسی رپورٹس موصول ہونے سے اشارہ ملا کہ یہ مقامی نیٹ ورک یا کسی مخصوص ڈیوائس کا مسئلہ نہیں تھا، بلکہ واٹس ایپ کے پلیٹ فارم کی سطح پر تکنیکی خرابی ہوسکتی ہے۔
یوزر نے کئی طریقے آزمائے، لیکن مسئلہ برقرار
خرابی سامنے آنے کے بعد کئی یوزر نے اپنے طور پر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی۔ لوگوں نے اسمارٹ فون ری اسٹارٹ کیا، وائی فائی اور موبائل ڈیٹا کے درمیان نیٹ ورک تبدیل کیا، جبکہ بعض صارفین نے ایپ کو دوبارہ انسٹال بھی کیا۔ تاہم بیشتر یوزرکے مطابق ان اقدامات سے مسئلہ حل نہیں ہوا اور خاص طور پر فوٹو اور ویڈیو بھیجنے میں دشواری برقرار رہی۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق اتوار کو بھی واٹس ایپ کی سروس میں کچھ خلل کی شکایات درج کی گئی تھیں۔ تاہم خبر لکھے جانے تک واٹس ایپ یا اس کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے اس تکنیکی خرابی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





