Bharat Express DD Free Dish

Germany has banned the Islamic Center Hamburg:جرمنی نے 6 دہائی قدیم ’نیلی مسجد‘ پرکیوں لگائی گئی پابندی؟، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

جرمنی میں شیعہ مسلم طبقے کی 6 دہائی قدیم مسجد کو بند کردیا گیا ہے۔ جرمنی کے داخلی معاملوں کی وزیر نینسی فیجر نے اپنے بیان میں کہا کہ پابندی کے تحت چارشیعہ مساجد کوبند کیا جائے گا۔ ان کا تعلق ایران کی جنگجو تنظیم حزب اللہ سے ہے۔

جرمنی میں واقع شیعہ نیلی مسجد۔ (فائل فوٹو)

جرمنی پولیس نے شیعہ اسلامی تنظیم پرکارروائی کرتے ہوئے ملک میں 50 سے زیادہ مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’اسلامک سینٹرہیمبرگ (آئی زیڈ ایچ) نام کی تنظیم پرپابندی لگا دی ہے۔ چھاپہ ماری بھی اسلامک سینٹر ہیمبرگ‘ سے متعلق ٹھکانوں پرکی گئی ہے۔

 جرمنی کے داخلی معاملوں کی وزیرنینسی فیجرنے اپنے بیان میں کہا کہ پابندی کے تحت چارشیعہ مساجد کو بند کیا گیا ہے۔ جرمنی پولیس نے اس کارروائی میں 6 دہائی پرانی شیعہ مسجد کو بھی بند کردیا گیا ہے، اس مسجد کو امام علی مسجد اورنیلی (بلیو) مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جرمن افسران کے مطابق، اسلامک سینٹر ہیمبرگ ایران کے جنگجوگروپ حزب اللہ سے  بتائی جارہی ہے۔ آئی زیڈ ایچ پرالزام ہے کہ وہ جرمن میں شدت پسندی کو فروغ دینے کے لئے کام کررہا ہے۔ تنظیم پر جرمن کے مسلمانوں میں یہودی مخالفت کے جذبہ کو بڑھانے کا بھی الزام لگا ہے۔ جرمنی نے 2020 میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اوراس سے منسلک لوگوں پر ملک میں پابندی لگا دی تھی۔

ایران کے حکم پر کرتا تھا کام؟



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read