سابق سی ای او پراگ اگروال
EX-CEO Parag Agarwal: ہندوستانی نژاد کے ٹوئٹر کے سابق سی ای او پراگ اگروال، سابق قانونی سربراہ وجیا گڈّے اور سابق چیف فانناشیل آفیسر نیڈ سیگل نے ایک ملین ڈالر سے زیادہ کے ان پیڈ لیگل بلس کے لئے ٹوئٹر پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ایلن مسک نے پراگ اگروال، گڈّے اور سہگل کی سروس ختم کردی تھی۔ امریکہ میں ڈیلاویئر چانسری کورٹ میں دائر مقدمے کے مطابق، تینوں نے الزام لگایا کہ ٹوئٹر کو انہیں ایک ملین ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ یہ اخراجات محکمہ انصاف اور سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کے سوالات کے جواب دینے کے لئے کئی سماعتوں میں کیا گیا۔
پراگ اگروال نے کیوں کیا ٹوئٹرپرمقدمہ؟
پراگ اگروال اورسہگل کوستمبر میں سیکورٹیز کلاس ایکشن میں مدعا علیہ کے طور پرنامزد کیا گیا تھا جبکہ دونوں ابھی تک ٹوئٹر پرکام کررہے تھے۔ قانونی چارہ جوئی کے مطابق، اس کارروائی میں مدعی کی جانب سے ترمیم شدہ کلاس ایکشن شکایت درج کرنے کے بعد اس سال فروری میں گڈّے کو سیکورٹیز کلاس ایکشن میں مدعا علیہ کے طور پرنامزد کیا گیا تھا۔ قانونی چارہ جوئی کے مطابق، “سیکورٹیزکلاس ایکشن میں ان کی شرکت ٹوئٹرکے ایگزیکٹیو کے طور پران کے ماضی کے کرداروں کی وجہ سے ہے اوراس کے مطابق اگروال، گڈے اور سہگل اس کے سلسلے میں اٹھنے والے اخراجات کے حقدار ہیں۔”
ٹوئٹرچھوڑنے کے بعد اتنی رقم ملی
عدالتی فائلنگ کے مطابق، تینوں نے کئی اہم اخراجات کئے، جس میں کئی کارروائی کے تعلقات میں وکیلوں کی فیس اور لاگت شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ان تین اعلیٰ افسران کو ٹوئٹر چھوڑنے پر تقریباً 100-90 ملین ڈالر کا ایگزٹ پیکیج ملا تھا۔ اگروال کو تقریباً 40 ملین ڈالرکی سب سے بڑی ادائیگی حاصل کی، بنیادی طور پرٹوئٹرمیں ان کے شیئرزکی وجہ سے جواسے برطرف کئے جانے کے بعد ملے تھے۔ سہگل کو 25 ملین ڈالر سے زیادہ ملا، جبکہ گڈے، ٹوئٹرکے اس وقت کے چیف لیگل آفیسر، 13 ملین ڈالر سے زیادہ امیر ہوگئے۔ ٹوئٹر پر دائر کیا گیا یہ مقدمہ سرخیوں میں رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس