Bharat Express

Accident in Nepal: نیپال کے ضلع چتوان میں  پیش آیا بڑا حادثہ، ندی میں گری ٹیکسی، پانچ افراد ہلاک، ایک لاپتہ

نیپال میں سڑکوں کی خراب حالت، دشوار گزار علاقے، اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں لوگ ٹریفک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

نیپال کے ضلع چتوان میں حادثہ

کھٹمنڈو: نیپال کے چتوان ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک ٹیکسی ندی میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک نابالغ سمیت کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق حادثہ صبح سات بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ کھٹمنڈو سے گورکھا ضلع کی طرف جارہی ٹیکسی پرتھوی ہائی وے کے قریب اچکمانا دیہی میونسپلٹی میں ترشولی ندی میں 100 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ ٹیکسی میں تقریباً چھ مسافر سوار تھے۔

مسافروں میں شامل ایک 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہے۔ مرنے والوں میں ایک 71 سالہ خاتون، دو خواتین اور ایک نو سالہ بچہ شامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نیپال میں سڑکوں کی خراب حالت، دشوار گزار علاقے، اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں لوگ ٹریفک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔