Bharat Express

Elon Musk:ایلون مسک کا بڑا اعلان ، ٹوئٹر کے سی ای او عہدے سے جلدہی استعفی دینگے

ایلون مسک بلیو ٹک استعمال کرنے والوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کمپنی کے مستقبل سے متعلق پالیسی فیصلوں کے حوالے سے ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو دیے گئے ووٹنگ کے حقوق پر پابندی لگا دیں گے

سوشل  میڈیا (Social Media)کی ویپ سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی بڑی تعداد نے ایلون مسک کو عہدے سے استعفی دینے کی بات نے سب کو حیران کردیا ہے۔ارب پتی تاجر اور ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک(Elon Musk) نے عجیب و غریت بیا ن دے کر سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایلون مسک نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ وہ جلد ہی ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک پول کرایا ۔جس میں انہوں نے صارفین سے پوچھا کہ کیا انہیں ٹویٹر کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ اس پول کے جواب میں کل 57.5 فیصد صارفین نے ایلون مسک کی برطرفی کے حق میں ووٹ دیا اور کہا کہ انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔
ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ جیسے ہی مجھے اس کام کو سنبھالنے کے لیے کوئی مجھے مل جاے گاتو میں سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔ اس


کے بعد میں صرف سافٹ ویئر اور سرور ٹیم کا خیال رکھوں گا۔

عوام کی اس رائے کے بعد اب ایلون مسک بلیو ٹک استعمال کرنے والوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کمپنی کے مستقبل سے متعلق پالیسی فیصلوں کے حوالے سے ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو دیے گئے ووٹنگ کے حقوق پر پابندی لگا دیں گے۔
جب سے انہوں نے ٹوئٹر کے حصول کے بعد کمپنی کا چارج سنبھالا ہے۔ انہیں اپنے فیصلوں اور پالیسیوں کے حوالے سے مسلسل تنقید کا سامنا کرنا   پڑرہاہے۔

ان میں سے بیشتر کو ملازمین کی چھنٹی کے معاملے پر عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں انہوں نے کچھ امریکی صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بغیر بتائے معطل کر دیا تھا۔ تاہم تنقید کے بعد انہوں نے صحافی کے اکاؤنٹس کو بحال کر دیا۔ایلون مسک نے اس سال 28 اکتوبر 2022 کو ٹوئٹر خریدا۔ یہ معاہدہ تقریباً 44 بلین ڈالر میں مکمل ہوا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read