Bharat Express DD Free Dish

Bangladesh Earthquake: بنگلہ دیش میں زلزلے سے 10 افراد ہلاک، 600 سے زائد زخمی

حکومت نے راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔ فائر سروس اور پولیس کی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ عبوری وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور گردونواح میں جمعہ کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی تھی، اب تک دس افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ تباہی اس وقت پیش آئی،جب خوف زدہ رہائشی اپنے گھروں اور دفاتر سے محفوظ جگہ کی تلاش میں بھاگنے لگے۔ کئی مقامات پر دیواریں اور بالکونیاں گر گئیں ،جس سے حادثات رونما ہوئے۔  مقامی میڈیا نے بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات (بی ایم ڈی) کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلہ صبح کے وقت آیا اور اس کا مرکز نرسنگڈی ضلع کے مادھ بڑی میں تھا، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے نے کئی سیکنڈ تک زمین کو ہلا کر رکھ دیا، جس سے ڈھاکہ میں بہت سے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل گئے۔ زلزلے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے عمارتوں میں معمولی دراڑیں پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان کہاں ہوا؟

سب سے زیادہ نقصان ڈھاکہ، نرسندی اور نارائن گنج اضلاع میں ہوا۔ ڈھاکہ کے پرانے حصے میں عمارت کی ریلنگ گرنے سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ نرسندی میں پانچ لوگوں کی موت ہوگی، جب کہ نارائن گنج میں ایک شخص کی موت ہوئی۔ اسپتال زخمیوں کی علاج چل رہا تھا، ڈاکٹر مسلسل ان کا علاج کر رہےتھے۔ کئی علاقوں میں بجلی اور موبائل نیٹ ورک بھی عارضی طور پر منقطع رہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔

راحت اور بچاؤ کا کام شروع

حکومت نے راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔ فائر سروس اور پولیس کی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ عبوری وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو مکمل طبی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

زلزلے کا اثر صرف بنگلہ دیش تک محدود نہیں تھا

زلزلے کا اثر صرف بنگلہ دیش تک محدود نہیں تھا۔ کولکتہ اور مشرقی ہندوستانی ریاستوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس ناگہانی آفت سے لوگ خوفزدہ ہیں زلزلے کا سن کر خوف طاری ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلہ مادھو پور فالٹ لائن کے ساتھ حرکت کی وجہ سے آیا۔ گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی ،جس سے زلزلے کے جھٹکے مزید شدید ہو گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read