Bharat Express DD Free Dish

Diwali 2025-President Trump’s greetings to PM Modi: ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کو فون پر دیوالی کی مبارکباد دی، پی ایم مودی نے کیا اظہارِ تشکر

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دیوالی کی مبارکباد دینے والی فون کال کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت اور امریکہ مل کر دنیا کو روشن کریں اور دہشت گردی کے خلاف متحد رہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ گفتگو کی اطلاع دی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم مودی نے لکھا:’’صدر ٹرمپ، آپ کی فون کال اور دیوالی کی دلی مبارکباد کے لیے شکریہ۔ روشنی کے اس تہوار پر، ہماری دونوں عظیم جمہوریتیں دنیا کو امید کی کرن دکھاتی رہیں اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف متحد رہیں۔‘‘

وائٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب

دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں امریکہ میں بھارت کے سفیر ونے کواترا، بھارت میں نئے امریکی سفیر سرجیو گور، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل، اور نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تولسی گبارڈ نے شرکت کی۔ اس تقریب میں بھارتی برادری کے اہم کاروباری لیڈر بھی شامل ہوئے۔

ٹرمپ نے کیا کہا؟

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں دیا روشن کیا اور اسے تاریکی پر روشنی کی فتح میں یقین کا ایک نشان قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا: ’’یہ علم کی جہالت پر اور نیکی کی بدی پر جیت ہے۔ دیوالی کے دوران لوگ دشمنوں کی شکست، رکاوٹوں کے خاتمے، اور قیدیوں کی رہائی جیسی پرانی کہانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ دیے کی لو کی چمک ہمیں علم کے راستے پر چلنے، محنت کرنے، اور اپنی بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی یاد دلاتی ہے۔‘‘ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی۔ انہوں نے کہا: ’’میں نے آج ہی وزیر اعظم مودی سے بات کی۔ ہماری گفتگو بہت اچھی رہی۔ ہم نے تجارت کے بارے میں بات کی۔ ہم نے کئی موضوعات پر بات کی، لیکن زیادہ تر بات چیت تجارتی امور پر مرکوز رہی۔ انہیں اس میں بہت دلچسپی ہے۔

ٹرمپ  کا دعویٰ

’’صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بھارت، روس سے زیادہ تیل نہیں خریدے گا۔ انہوں نے کہا: ’’ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، اور وہ روس سے زیادہ تیل نہیں خریدنے والے ہیں۔ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read