نئی دہلی: تھائی لینڈ میں بدھ کی صبح ایک بڑا اور دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جہاں ایک زیرتعمیر ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر کام کرنے والی بھاری بھرکم کرین ایک گزرتی مسافر ٹرین پر جا گری۔ اس خوفناک ٹکر کے نتیجے میں ٹرین کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے اور بینکاک سے اوبن راتچاتھانی جانے والی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 22 افراد جان بحق ہوگئے، جب کہ 30 سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ حادثہ ناخون راچاسیما صوبے کے ضلع سکھیو میں پیش آیا جو بینکاک سے تقریباً 230 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
Construction crane for high-speed rail bridge collapsed onto moving passenger train in Sikhiu, Nakhon Ratchasima this morning (14 Jan) at 9:05 am. Train derailed and caught fire. 30+ passengers injured, many trapped in carriages. Multiple rescue teams deployed. pic.twitter.com/X4c0vyQIwA
— PR Thai Government (@prdthailand) January 14, 2026
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ ریسکیو اور تلاشی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ تھائی لینڈ کے وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حادثے کے وقت ٹرین میں مجموعی طور پر 195 مسافر سوار تھے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزیر نے واقعے کی مکمل اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین تھائی لینڈ کے اوبون رتھانی صوبے جا رہی تھی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کے تحت نصب کی گئی کرین اچانک توازن کھو بیٹھی اور سیدھی پٹری سے گزر رہی ٹرین پر گر گئی۔ اس کے نتیجے میں ٹرین پٹری سے اتر گئی اور کچھ ہی لمحوں میں اس میں آگ لگ گئی، جس سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
سوشل میڈیا پر حادثے کی کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں جائے وقوعہ پر افراتفری، دھواں، تباہ شدہ ڈبے اور امدادی ٹیموں کی سرگرمیاں صاف دیکھی جا سکتی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹکر کی آواز دور تک سنائی دی اور مسافر اپنی جان بچانے کے لیے چیختے چلاتے نظر آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس افسوسناک حادثے نے تھائی لینڈ میں ریلوے حفاظت اور تعمیراتی منصوبوں کے دوران احتیاطی اقدامات پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

