سابق امریکی صدر براک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق براک اوباما اور مشیل اوباما نےفون کال پر کملاہیرس کی حمایت کا اعلان کیا۔براک اوباما نے کہا کہ آپ کی حمایت، وائٹ ہاؤس تک پہنچنے میں مدد کرنے کیلئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔مشیل اوباما نے کملا ہیرس سے گفتگو میں کہا کہ آپ پر فخر محسوس کرتی ہوں، توقع ہے انتخاب تاریخی ہوگا۔کملا ہیرس نے حمایت کے اعلان پر براک اور مشیل اوباما کا شکریہ اداکیا۔کملا ہیرس نے دہائیوں پرانی دوستی کے لیےتشکر کا اظہارکیا۔
Earlier this week, Michelle and I called our friend @KamalaHarris. We told her we think she’ll make a fantastic President of the United States, and that she has our full support. At this critical moment for our country, we’re going to do everything we can to make sure she wins in… pic.twitter.com/0UIS0doIbA
— Barack Obama (@BarackObama) July 26, 2024
سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما سمجھتی ہیں کہ ہماری مشترکہ دوست کملا ہیرس ایک بہترین امریکی صدر ہوں گی۔باراک اوباما کا کہنا تھا رواں ہفتے کے آغاز پر ہم نے کملا ہیرس سے ملاقات کی اور انہیں اپنی مکمل سپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس اہم ترین وقت میں ہم انہیں جتوانے کے لیے جو کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔بتادیں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے مندوبین نائب صدر کاملا ہیرس کو اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی آن لائن ووٹنگ کے ذریعے اپنا صدارتی امیدوار بنا سکتے ہیں۔
کنونشن کی رولز کمیٹی نے بدھ کو ایک مجوزے کی منظوری دی ہے جس کے تحت امریکہ بھر میں موجود ڈیموکریٹک پارٹی کے مندوبین ممکنہ صدارتی امیدواروں کو آن لائن ووٹ دے سکیں گے۔ڈیموکریٹک پارٹی صدر جو بائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے کے بعد پانچ نومبر کے صدارتی انتخاب کے لیے اپنے امیدواروں کے حق میں متحد ہونے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔اب تک کاملا ہیرس واحد اعلیٰ ڈیموکریٹک رہنما ہیں جنہوں نے عوامی طور پرصدارتی نامزدگی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یقینی طور پر یکم اگست سے شروع ہونے والے ورچوئل بیلٹنگ کے ایک ہی دور میں صدارتی نامزدگی کی منظوری حاصل کرلیں گی۔
بھارت ایکسپریس۔