Bharat Express

Türkiye & Syria: گمنام پاکستانی نے ترکیہ شام کے زلزلے متاثرین کے لئے 30 ملین ڈالر کیا عطیہ ، پی ایم شریف کے دعویٰ پر کیوں اٹھ رہےہیں سوال

 اتنی بڑی رقم دینے والے تاجر نے اپنا نام تک نہیں بتایا۔ مائیکرو بلاگنگ(سوشل میڈیا) سائٹ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ ایک گمنام پاکستانی کی انسان دوستی دیکھ کر دل بہت متاثر ہوا۔

گمنام پاکستانی نے ترکیہ شام کے زلزلے متاثرین کے لئے 30 ملین ڈالر کیا عطیہ ، پی ایم شریف کے دعویٰ پر کیوں اٹھ رہےہیں سوال

Türkiye & Syria: پاکستان اس وقت بہت خراب دور سے گزرہا ہے۔ ملک شدید اقتصادی بحران کے دور سے گزرہا ہے۔ ملک میں کرنسی کے ذخائرکی شدید کمی ہے۔ اس بیچ پاکستان کی شہبازشریف حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گمنام پاکستانی نے ترکیہ شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے 30 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ گمنام پاکستانی شہری نے امریکہ میں ترکیہ سفارت خانے میں تیس ملین ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کی ہے۔

ترکیہ اور شام میں راحت اور بچائو کا کام جاری ہے۔ دونوں ممالک میں مرنے والے افراد کی تعداد 37000 سے زائد ہوگئی ہے۔ ملبے سے ابھی بھی لاشیں نکالی جارہی ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک زلزلہ متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔

 اتنی بڑی رقم دینے والے تاجر نے اپنا نام تک نہیں بتایا۔ مائیکرو بلاگنگ(سوشل میڈیا) سائٹ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ ایک گمنام پاکستانی کی انسان دوستی دیکھ کر دل بہت متاثر ہوا۔

گمنام شخص نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 30ملین ڈالر کاعطیہ دیا۔ وزیراعظم نے یہ بھی لکھا کہ گمنام پاکستانی نے امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں جا کر پیسے عطیہ کئے، یہ انسان دوستی کی شاندار مثال ہے۔

شہباز شریف کے دعوی پر اٹھے سوال

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے اس ٹوئٹ پر پاکستان کے لوگوں نے طنز کیا ہے۔ ٹویٹر پر کچھ پاکستانیوں نے سوال کیا ہے کہ ملک کی اقتصادی حالات خراب ہونے کے باوجود اس شخص نے پاکستان کو رقم عطیہ کیوں نہیں کی؟ مصنفہ عائشہ صدیقی نے کہا کہ یہ دلچسپ ہے کہ اس شخص نے پاکستانی سفارت خانے میں عطیہ کیوں نہیں دیا اور اور سیلاب راحت کے کاموں کے لئے عطیہ کی رقم کیوں نہیں دی۔

ایک اور یوزر نے لکھا ہے کہ آپ کیسے جانتے ہیں کہ وہ گمنام شخص پاکستانی تھا؟ ہندوستانی بھی ہوسکتا ہے، گمنام شخص نے اپنا نام نہیں بتایا بلکہ اپنی قومیت بتائی۔ خوب…ایک اور یوزر نے  شہباز شریف اور ان کی حکومت پر طنز کیا اور لکھا وہاں ایک وجہ ہے کہ اس طرح کے مخلص پاکستانی کے سفارت خانے میں نہیں چلتے ہیں! آپ جیسے کرپٹ منی لانڈرس کی وجہ سے !!

عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی سے جڑی ایک خاتون ڈاکٹر فاطمہ نے پی ایم شہباز شریف پر طنز کستے ہوئے کہا کہ آپ جیسے کرپٹ لوگوں کی وجہ سے عطیہ دینے والے لوگ پاکستان کے سفارت خانے میں نہیں جاتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس