Bharat Express

Pakistan Bus Incident: پاکستان میں چلتی بس میں لگی آگ، 20 افراد جھلس کر جاں بحق

پولیس نے حادثے کی وجہ بھی بتائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس اپنی رفتار سے جا رہی تھی کہ پک اپ وین سے ٹکرا گئی۔ اس وین میں ڈیزل کی بڑی مقدار بھری ہوئی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ تصادم کے فوراً بعد بس میں آگ لگ گئی۔

پاکستان میں چلتی بس میں لگی آگ، 20 افراد جھلس کر جاں بحق

Pakistan Bus Incident: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ صوبہ کے شہر پنڈی بھٹیاں میں اتوار کی صبح ایک بس میں آگ لگ گئی۔ اس بس میں آگ لگنے سے 20 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 7 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔ جلتی ہوئی بس کی تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں آگ کو نکلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ جس بس میں آگ لگی، وہ دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی۔ ریسکیو میں شامل اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس پنڈی بھٹیاں کے قریب پہنچی۔ یہاں پہنچتے ہی اچانک بس میں آگ لگ گئی۔ بس سے تیز آگ کے شعلے اٹھ رہے تھے۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ پوری بس جل کر راکھ ہو گئی۔

کیسے ہوا حادثہ؟

پولیس نے حادثے کی وجہ بھی بتائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس اپنی رفتار سے جا رہی تھی کہ پک اپ وین سے ٹکرا گئی۔ اس وین میں ڈیزل کی بڑی مقدار بھری ہوئی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ تصادم کے فوراً بعد بس میں آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ اس میں ایک درجن سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- RSS-BJP putting their men in key parts of institutional structure: Rahul Gandhi: اپنے لوگوں کو آ ادارہ جاتی ڈھانچے کے اہم حصوں میں جگہ دے رہے جے پی-آر ایس ایس: راہل گاندھی

خیبرپختونخوا میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں بھی بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک وین میں دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے 11 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ اس حادثے میں دو مزدور زخمی بھی ہوئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکا تحصیل شوال کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب ہوا۔ یہاں سے فوجی قافلہ گزر رہا تھا کہ پھر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کی زد میں بے گناہ مزدور بھی آگئے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read