پاکستان میں بس اور کار میں تصادم، 25 افراد ہلاک، زخمی15 افراد ہسپتال میں داخل
Bus Accident in Pakistan: منگل کے روز پاکستان کے شمالی گلگت بلتستان (جی بی) کے علاقے میں ایک مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،پاکستان کے سرکاری حکام اور پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔ جی بی صوبے کے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ کوہستان ضلع میں شاٹیال چیک پوسٹ کے قریب، تیز رفتار بس کے ایک کار سے ٹکرا جانے کے بعد پیش آیا۔
ژنہوا نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد مسافر بس اور کار کھائی میں جا گری، انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے وقت بس میں کم از کم 45 مسافر سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ پاکستان میں سڑکوں پر حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جس کی بنیادی وجہ خراب سڑکیں، گاڑیوں کی خراب دیکھ بھال اور غیر پیشہ وارانہ ڈرائیونگ ہے۔
گزشتہ ماہ بھی پیش آیا تھا ایسا ہی واقعہ
ایسا ہی ایک واقعہ 29 جنوری کو پیش آیا جب پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع لاس بیلہ میں پیش آیاتھا۔ اسسٹنٹ کمشنر لاس بیلہ حمزہ انجم نے واقعے کی اطلاع دی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق انجم نے بتایا کہ گاڑی 48 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی لاس بیلہ کے قریب پل کے ایک ستون سے ٹکرا گئی اور بعد میں کھائی میں جاگری جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حمزہ انجم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Peshawar Bomb Blast: ٹی ٹی پی نے لی پشاور مسجد حملے کی ذمہ داری، 32 ہوئی اموات کی تعداد
حمزہ انجم کے حوالے سے بتایا گیا کہ لاس بیلہ کے قریب یو ٹرن لیتے ہوئے گاڑی تیز رفتاری کے باعث پل کے پلر سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد وہ کھائی میں جا گری اور پھر آگ لگ گئی۔ حمزہ انجم کے مطابق جائے حادثہ سے ایک بچے اور خاتون سمیت تین افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
-بھارت ایکسپریس