Bharat Express

چین کے پلانٹ میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک، 2 لاپتہ

چین میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک، 9 زخمی

بیجنگ، 22 نومبر (بھارت ایکسپریس):  چین کے صوبہ ہینان میں ایک پلانٹ میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم 36 افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے منگل کو  اطلاع دی کہ آگ شام  4.22 بجے شروع ہوئی۔ سنہوا نیوز ایجنسی کی ایک  رپورٹ کے مطابق پیر کو اینیانگ شہر کے وینفینگ ضلع میں ایک کامرس اور تجارتی کمپنی کے پلانٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تقریبا 36 افراد ہلاک ہو گئے۔

پیر کو شہر کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فائر بریگیڈ نے رات 11 بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا۔معمولی زخمی ہونے والے دو افراد کو ہسپتال بھیجا گیا اور ان کی حالت مستحکم ہے۔