Bharat Express

Italian Plane Crash: اٹلی میں ایئر فورس کے دو طیارے حادثہ کاشکار، پائلٹ کی ہوئی موت

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فی الحال حادثے کے پیچھے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ ہمیں گائیڈونیا کے قریب تربیت کے دوران فضائیہ کے دو پائلٹوں کی موت کی خبر سے بہت دکھ ہوا ہے۔

اٹلی میں ایئر فورس کے دو طیارے حادثہ کاشکار، پائلٹ کی ہوئی موت

Italian Plane Crash: اٹلی کی راجدھانی روم کے شمال مغرب علاقہ میں تربیتی مشق کے دوران ایک بھیانک حادثہ رونما ہوا ہے۔ منگل کے روز  مشق کے دوران دو اٹلی کے ایئرفورس کے طیارے آسمان میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلولنی (Giorgia Meloni) نے بتایا کہ حادثہ میں دو پائلٹوں کی موت ہوگئی ہے۔

فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دونوں پائلٹ U-208 تربیتی طیارہ اڑا رہے تھے اور تربیتی مشن میں حصہ لے رہے تھے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فی الحال حادثے کے پیچھے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ ہمیں گائیڈونیا کے قریب تربیت کے دوران فضائیہ کے دو پائلٹوں کی موت کی خبر سے بہت دکھ ہوا ہے۔

طیارے کے حادثے کی ویڈیو

اٹلی فضائیہ کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بھی گردش کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ سڑک کے کنارے کیسے جل رہا ہے۔ دو طیاروں میں سے ایک اپارٹمنٹ کے اطراف میں ایک تنگ کوریڈور میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اسی دوران دوسرا طیارہ قریبی کھیت میں جا گرا۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ دور کھڑے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو کو بے شمار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read