Bharat Express

Pakistan: پاکستان میں کشتی الٹنے سے 10 بچے ہلاک

امدادی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے ذرائع نے سنہوا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچے ایک مدرسے کے طالب علم تھے جو ڈیم پر سیر کے لیے گئے تھے۔

پاکستان میں کشتی الٹنے سے 10 بچے ہلاک

Pakistan: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اتوار کو ایک ڈیم میں کشتی الٹنے سے دس بچے ہلاک ہو گئےہیں۔پاکستان کے ایک افسر نے یہ اطلاع دی ہے۔ ضلعی ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف نے بتایا کہ اتوار کی صبح کوہاٹ کے ٹانڈہ ڈیم میں 25 بچوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس میں 16 بچوں کو غوطہ خوروں نے بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اشرف نے کہا کہ ڈیم سے نو دیگر لاشیں نکالی گئی ہیں، جب کہ ایک بچے نے ہسپتال میں آخری سانس لی۔

یہ بھی پڑھیں- Pakistan: کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار بس کھائی میں گری، 40 افراد جاں بحق

امدادی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے ذرائع نے سنہوا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچے ایک مدرسے کے طالب علم تھے جو ڈیم پر سیر کے لیے گئے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read