زائرہ وسیم نے 18 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا۔
Zaira Wasim Film Journey: بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری حاصل کرپانا آسان نہیں ہوتا ہے۔ کئی لوگ سالوں سال کوشش کرتے ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہوپاتے۔ کئی اسٹارس ایسے بھی ہیں، جو کچھ سال کام کرنے کے بعد بالی ووڈ کے گلیمرس اور انڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ چکے ہیں۔ اس فہرست میں زائرہ وسیم کا نام بھی شامل ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے بہت کم عمرمیں اپنے کیریئرکے عروج پرآکربالی ووڈ کو الوداع کہہ دیا تھا۔
ڈیبیو فلم نے کیا 2000 کروڑ کا بزنس
زائرہ وسیم نے اپنے کیریئرمیں صرف تین فلموں میں ہی کام کیا ہے۔ دو فلمیں باکس آفس پربڑی کامیاب ثابت ہوئیں۔ ان کی دونوں فلموں کا مجموعی کلیکشن 3000 کروڑ روپئے رہا ہے۔ زائرہ وسیم نے عامر خان کی فلم ”دنگل‘‘ (2016) میں مشہورخاتون ریسلرگیتا پھوگاٹ کا کردارادا کیا تھا۔ اس وقت زائرہ وسیم کی عمر محض 15 سال کی تھی۔ فلم میں وہ عامرخان کی بیٹی کے رول میں نظرآئی تھیں۔ ریلیزکے بعد ”دنگل‘‘ نے زبردست کمائی کی تھی۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق، عامرخان اورزائرہ وسیم کی فلم ”دنگل‘‘ نے ہندوستان میں 387 کروڑاور پوری دنیا میں 1968 کروڑ روپئے کا بزنس کیا تھا۔
ملک سے زیادہ بیرون ممالک میں ہوئی کمائی
اس کے بعد زائرہ وسیم نے ایک بارپھرعامرخان کے ساتھ کام کیا۔ فلم کا نام ہے”سیکریٹ سپراسٹار‘‘۔ یہ فلم سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں زائرہ وسیم کی اداکاری کی جم کرتعریف ہوئی۔ اس فلم نے ہندوستان میں صرف 63 کروڑ روپئے کا کلیکشن کیا تھا اور سب سے زیادہ اس کی کمائی بیرون ممالک میں ہوئی تھی۔ پوری دنیا میں ”سیکریٹ سپراسٹار‘‘ کا مجموعی کلیکشن 875 کروڑ روپئے رہا ہے۔
”دی اسکائی ازپنک‘‘ تھی زائرہ وسیم کی آخری فلم
زائرہ وسیم آخری بار بڑے پردے پر”دی اسکائی ازپنک‘‘ (2019) میں نظرآئی تھیں۔ اس فلم میں انہوں نے فرحان اختراورپرینکا چوپڑا کی بیٹی کا کردارنبھایا تھا۔ حالانکہ یہ فلم کمائی کے معاملے میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی تھی، لیکن اس کی کہانی نے لوگوں کے دلوں میں گہرا اثر کیا تھا۔
مذہب کے لئے 18 سال کی عمر میں چھوڑ دیا تھا بالی ووڈ
خاص بات یہ ہے کہ ”دی اسکائی ازپنک‘‘ کی ریلیزسے پہلے ہی زائرہ وسیم نے صرف 18 سال کی عمرمیں بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے سال 2019 میں انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ فلموں میں کام کرنے کے دوران جو مقبولیت (پاپولرٹی) اور پہچان انہیں ملی ہے، اس سے وہ بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔ وہ اپنے مذہب سے بھٹک گئی تھیں اوراسی وجہ سے انہوں نے فلموں سے ہمیشہ کے لئے دوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔
-بھارت ایکسپریس