ٹائیگر شراف کی والدہ عائشہ شراف کے ساتھ دھوکہ دہی۔
Ayesha shroff gets cheated: اداکار جیکی شراف کی اہلیہ عائشہ شراف کے ساتھ 58 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی ہوگئی ہے۔ انہوں نے ممبئی کے سانتا کروزپولیس اسٹیشن میں چیٹنگ کا معاملہ درج کرایا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، آئی پی سی کی دفعہ 420, 408, 465, 467 اور468 کے تحت ایلین فرنانڈیزنام کے شخص کے اوپرمعاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 20 نومبر، 2018 کو ایلن کو ایم ایم اے میٹرکس کمپنی کا ڈائریکٹرآف آپریشنس مقرر کیا گیا تھا۔ ایم ایم اے میٹرکس جم ٹائیگرشراف اور ان کی والدہ عائشہ شراف کا ہے۔ جم کے سارے کام کاج کو عائشہ اور ایلن فرنانڈیز ہی دیکھتے تھے کیونکہ ٹائیگر شراف اپنے کام میں بہت مصروف رہتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، ایلن نے ہندوستان اور بیرون ملک میں 11 ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے لئے کمپنی سے بہت پیسے لئے تھے۔ دسمبر 2018 سے لے کر جنوری 2023 تک کمپنی کے بینک اکاؤنٹ 58,53,591 سے روپئے لئے گئے ہیں۔
Ayesha Shroff, wife of Bollywood actor Jackie Shroff has filed a case of cheating at Mumbai’s Santacruz Police station. A case has been registered against accused Alan Fernandes, under IPC sections 420, 408, 465, 467 and 468 and fraud of Rs 58 lakhs. Probe underway: Mumbai Police
— ANI (@ANI) June 9, 2023
ساحل خان کے خلاف بھی کیا تھا کیس
عائشہ شراف نے پہلی بار کسی پر چیٹنگ کا معاملہ درج نہیں کرایا ہے۔ سال 2015 میں انہوں نے اداکار ساحل خان کے اوپر بھی 4 کروڑ روپئے کی چیٹنگ کا معاملہ درج کروایا تھا۔
کون ہیں عائشہ شراف؟
ٹائیگرشراف کی والدہ اورجیکی شراف کی اہلیہ ہونے کے علاوہ عائشہ شراف کی اپنی بھی پہچان ہے۔ وہ اداکارہ اورماڈل رہ چکی ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ فلم تیری بانہوں میں کام کیا تھا، جو1984 میں ریلیزہوئی تھی۔ اس میں ان کے ساتھ موہنیش بہل لیڈ رول میں تھے۔ حالانکہ جیکی شراف سے شادی کے بعد انہوں نے فلموں سے دوریاں بنا لی تھیں۔ اب وہ فلمیں پروڈیوس کرتی ہیں۔ انہوں نے جس ملک میں گنگا رہتا ہے، گرہن، بوم جیسی فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔