Bharat Express

تھپڑ مارا، دانت سے ہاتھ کاٹا، عامر خان کے ساتھ سابق اہلیہ رینا دتہ نے ایسا کیوں کیا؟

بالی ووڈ اداکار عامرخان نے حال ہی میں کپل شرما کے شو میں انٹری کی۔ اس دوران اداکار کامیڈین سے اپنی پرسنل لائف کے بارے میں باتیں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ آخر کیسے عامر خان کو ایک بار ان کی اہلیہ رینا دتہ نے زور دار تھپڑ مار دیا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب ان کے بیٹے جنید کی پیدائش ہوئی تھی۔

عامر خان اور رینا دتہ۔ (فائل فوٹو)

کپل شرما کا نیا شو دی گریٹ انڈین کپل شو ان دنوں خوب سرخیوں میں ہے۔ کپل شرما نے اس شو سے زبردست واپسی کرلی ہے۔ ان کے اس شو کے 5 ایپیسوڈ آچکے ہیں۔ پانچویں ایپیسوڈ میں بالی ووڈ سپراسٹارعامرخان نے شرکت کی۔ کپل شرما کے 11 سال کے کیریئر میں پہلی بار عامر خان ان کے ساتھ جڑے۔ انہوں نے اس دوران اپنی پرسنل اور پروفیشنل لائف کے بارے میں بہت سی باتیں کیں۔ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے متعلق بھی ایک کہانی شیئرکی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ کیسے جنید کی پیدائش کے وقت رینا دتہ نے عامرخان کو تھپڑ مار دیا تھا۔

عامرخان نے کہانی شیئر کرتے ہوئے کہا- رینا دتہ اس وقت حاملہ تھیں اور کافی درد میں تھیں۔ ڈیلیوری کا وقت تھا اور ہم سبھی اسپتال میں تھے۔ انہیں کافی درد ہو رہا تھا۔ میں نے کچھ بریتھنگ ایکسرسائزز کی پریکٹس کی، جب اس کا درد ناقابل برداشت ہوگیا، اس دوران میں نے اسے سنبھالنے کی کوشش کی۔ تاہم اس نے مجھے تھپڑ ماردیا۔ اس نے میرا ہاتھ کاٹ دیا اور بولا اسٹاپ دس نان سینس۔

16 سال تک چلا تھا رشتہ

عامرخان نے مزید بتایا کہ یہ وہ وقت تھا، جب انہوں نے اس درد کو اپنے سامنے دیکھا۔ یہ ناقابل برداشت درد تھا۔ اداکار نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار دیکھا کہ ایک بچے کی پیدائش کے وقت خواتین کو کیسا درد ہوتا ہے۔ وہ اس درد کو برداشت نہیں کرسکتی، لیکن کوئی دوسرا متبادل (آپشن) بھی نہیں ہوتا ہے۔ چہرے کا تاثرات بالکل حیران کرنے والے ہوتے ہیں۔ کبھی بھی اس درد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان اور رینا دتہ نے شادی کے 16 سال بعد طلاق لے لیا تھا۔ اس شادی سے انہیں جنید خان اورایرا خان نام کے دوبچے ہیں۔ جنید تو اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے لئے بھی تیارہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔