Bharat Express

Swara Bhasker Pregnancy Video: سورا بھاسکر کے اس کام سے ناراض ہیں شوہر فہد احمد، اداکارہ نے کہا- پھر ایسا نہیں کروں گی

Swara Bhasker Video: سورا بھاسکر نے اپنے میٹرنٹی فوٹو شوٹ کا بی ٹی ایس ویڈیو شیئرکیا ہے اور اس کے ساتھ ایک ایموشنل نوٹ بھی لکھا ہے۔

سورا بھاسکر اپنے شوہر کو یاد کر رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں۔ فینس کو اپڈیٹ کرنے کے لئے اداکارہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان دنوں سورا بھاسکراپنی پریگننسی کو انجوائے کر رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی تصاویر کو اپنے انسٹا گرام پرشیئرکیا تھا، جس پر فینس نے اپنا ردعمل بھی ظاہرکیا ہے۔ وہیں، اب اداکارہ نے اپنے میٹرنٹی فوٹو شوٹ کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئرکیا ہے اور اس کے ساتھ اپنے شوہرکو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ہے۔

سورا بھاسکرنے شیئرکیا ویڈیو

دراصل، سورابھاسکر نے اپنے انسٹا گرام پر میٹرنٹی فوٹو شوٹ کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ اور ان کے شوہر کو پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو میں دونوں بے حد خوبصورت بھی لگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورا بھاسکر نے سفید رنگ کا لانگ گاؤن پہنا ہے۔ ساتھ ہی ان کے شوہر نے بلو شارٹ اور پینٹ پہن رکھا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)

اداکارہ نے لکھا- پھر ایسا نہیں کروں گی

اس کے ساتھ ہی سورا بھاسکر نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کپشن میں لکھا-’ مسنگ یو @fahadzirarahmad۔ جلدی آؤ، میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کو دوبارہ کسی شوٹ کے لئے پوزنہیں دوں گی۔‘

شوہر کو یاد کر رہی ہیں سورا بھاسکر

واضح رہے کہ ان دنوں سورا بھاسکر اپنے والدین کے گھر دہلی میں ہیں۔ یہیں پر اداکارہ نے اپنا میٹرنٹی شوٹ کرایا ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں اداکارہ کے شوہر ان کے ساتھ نہیں ہیں اور اس لئے وہ ان کو یاد کر رہی ہیں۔ اس بات کا اندازہ تو اداکارہ کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو سے ہی لگایا جاسکتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)

 سوشل میڈیا پر پریگننسی کا کیا تھا اعلان

آپ کو بتادیں کہ سورا بھاسکر نے سوشل میڈیا پراپنی پریگننسی کا اعلان کای تھا۔ وہیں اداکارہ نے اسی سال 16 فروری کو سماجوادی پارٹی کے لیڈرفہد احمد سے کورٹ میریج کیا ہے۔ وہیں مارچ میں دونوں نے دھوم دھام سے شادی کی تھی۔

  بھارت ایکسپریس۔

Also Read