Bharat Express

Sushmita Sen reveals trolls comment: سشمیتا سین نے ٹرول کرنے اور منفی کمنٹ کرنے والوں پر دکھ کا کیا اظہار

سشمیتا نے گزشتہ سال اکتوبر میں ‘تالی’ کا پہلا منظر شیئر کیا تھا۔ پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اس کا کیپشن دیا، “تالی، – بجاونگی نہیں، بجواونگی۔ اس خوبصورت شخص کی تصویر کشی کرنے اور اس کی کہانی کو لوگوں تک پہنچانے کا اعزاز حاصل کرنے سے زیادہ  فخر اور شکر گزار ی والی کوئی چیز نہیں ہے۔

سشمیتا سین نے کہا کہ انہیں اپنی آنے والی ویب سیریز ‘تالی’ کے فرسٹ لک پوسٹر کے ریلیز کے بعد ‘سوشل میڈیا پر بے نام لوگوں’ سے نفرت ملی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے  کہا کہ اس نے ان سب کو بلاک کردیا ہے۔ سشمیتا سین اپنی ویب سیریز میں ٹرانس جینڈر کارکن شریگوری ساونت کا کردار ادا کریں گی۔ پچھلے سال، سشمیتا نے تالی کے فرسٹ لک کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا۔

اب انہوں نے اس پوسٹ پر ملنے والے منفی کمنٹس کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تالی کا پہلا پوسٹر جو میں نے جاری کیا تھا اس میں میرا آدھا چہرہ اور تالی تھی۔ مجھے یاد ہے کہ کمنٹ سیکشن میں بے نام لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی، کیونکہ سوشل میڈیا بھرا ہوا ہے۔ ان میں سے، بار بار لوگ اس تصویر کے نیچے کمنٹ میں ‘چھکّا’ لکھ رہے تھے۔ میں نے سوچا کہ وہ میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ میں نے اسے بہت ذاتی طور پر لیا کیونکہ یہ میری ٹائم لائن پر ہو رہا تھا۔ میں نے یقیناً ان سب کو بلاک کر دیا تھا۔ لیکن اس نے مجھے بہت تکلیف پہنچائی کہ میں جب صرف گوری ساونت کی زندگی کی تصویر کشی کر رہی ہوں تو مجھے اتنی تکلیف پہنچائی جارہی ہے۔ نہ جانے اصلی زندگی گزارنے والی گوری  وہ اپنی زندگی کے ہر لمحے کو کیسے اس کے ساتھ جی رہے ہیں۔”

سسمیتا نے کہا کہ میں نے اپنے سٹارز کا شکریہ ادا کیا کہ مجھے یہ موقع ملا کہ میں اسے کسی نہ کسی طرح تبدیل کر سکوں۔ صرف ایک چیز جو خدا نے مجھے دی ہے اور میری زندگی میں وہ  برکت کا سامان  ہے وہ  یہ لوگ ہیں جو مجھے دلوں سے پیار کرتے ہیں۔ میں یہ جانتی ہوں، اور میں اسے تین  دہائیوں سے جانتی ہوں۔ میں نے سوچا کہ اگر میں ایک ایسا ذریعہ بن سکتی ہوں جس کے ذریعے لوگوں کی مجھ سے محبت کو ایک ایسی کمیونٹی تک پہنچایا جا سکتا ہے جو اس کے لیے ترس رہی ہے اور وہ اس کے مستحق ہیں۔

سشمیتا نے گزشتہ سال اکتوبر میں ‘تالی’ کا پہلا منظر شیئر کیا تھا۔ پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اس کا کیپشن دیا، “تالی، – بجاونگی نہیں، بجواونگی۔ اس خوبصورت شخص کی تصویر کشی کرنے اور اس کی کہانی کو لوگوں تک پہنچانے کا اعزاز حاصل کرنے سے زیادہ  فخر اور شکر گزار ی والی کوئی چیز نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔