بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا نے اپنی شادی کے بعد سے گردش کرتی ہوئی پریگنینسی کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ سونا کشی سنہا کی جون 2024 میں اداکار ظہیر اقبال سے شادی کے بعد سوشل میڈیا اور میڈیا حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑتی رہیں کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ اکتیوبر میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ پوسٹ کے ذریعے ان افواہوں کی تردید کی تھی، جس میں انہوں نے کیپشن لکھا تھا: “انسانی تاریخ کی سب سے طویل پریگنینسی کا ورلڈ ریکارڈ ہولڈر!”
رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فلم پروڈیوسر رمیش طورانی کی دیوالی پارٹی میں ظہیر اقبال نے فوٹوگرافرز کے سامنے سونا کشی کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ایک تصویر کے لیے پوز دیا، جس سے افواہیں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔ اس عمل کو دیکھ کر لوگوں نے اسے پریگنینسی کی تصدیق کا اشارہ سمجھ لیا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ حقيقت میں یہ صرف ایک مذاق تھا۔
نیوز 18 شوشا کو دیے گئے انٹرویو میں سونا کشی نے واضح الفاظ میں کہا: “میں نے کبھی مذاق نہیں اڑایا۔ میڈیا ہی مجھ پر ہنستی رہتی ہے! وہ خود سوچ لیتے ہیں کہ میں پریگنٹ ہوں۔ جب میں واقعی پریگنٹ ہوں گی، تو میں خود دنیا کو سب سے پہلے بتاؤں گی—دوستو، ہاں اب میں پریگنٹ ہوں، اب خاموش ہو جاؤ!”
سونا کشی نے کہا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ پہلے کی طرح بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا:”جہاں پہلے شادی شدہ ہیروئنوں کو فلم انڈسٹری میں نظر انداز کر دیا جاتا تھا، میں شکر گزار ہوں کہ آج ایسا نہیں ہے۔ شادی میری زندگی کا ایک حصہ ہے، میرے کیریئر کا نہیں۔”
مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: “شادی کسی بھی دوسرے پیشے میں عورت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ اگر کوئی خاتون صحافی شادی کرتی ہے تو کیا وہ کام کرنا چھوڑ دیتی ہے؟ ہرگز نہیں۔ تو پھر ہمارے ساتھ ایسا سوچنا کیوں ضروری سمجھا جائے؟ ہم سے پہلے کی خواتین فنکاروں کو سلام، جنہوں نے ہمارے لیے راستے بنائے۔”
انڈسٹری میں بڑھتے موقعوں پر بات کرتے ہوئے سونا کشی نے جیا بچن اور شبانہ اعظمی کی مثال دی، جو اہم کرداروں کے ساتھ ایک بار پھر پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہو ئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مختلف عمر کی خواتین کے لیے مضبوط کردار لکھے جا رہے ہیں اور فلمی دنیا اب عمر کے تعصب سے آگے بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا:”یہ وقت بہت خوبصورت ہے—ہر عورت اپنی جگہ خود بنا رہی ہے اور اسے ثابت کر رہی ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
