Bharat Express DD Free Dish

Dhurandhar Singer Jasmine Sandlas: زیادہ شراب نوشی کا اعتراف، والدین نے دل توڑا: گلوکارہ جیسمین سینڈلس کا انکشاف

جیسمین سینڈلس نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا ،جب وہ حد سے زیادہ شراب نوشی کرنے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف انہیں شہرت مل رہی تھی، جب کہ دوسری طرف ذاتی زندگی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

نئی دہلی :پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلس ان دنوں فلم دھُرندھر 2 کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اس فلم کے لیے انہوں نے گانا جائیے سجنا گایا، جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔ اس سے قبل فلم دھُرندھر کے لیے بھی انہوں نے کئی گانے گائے تھے، جن میں ٹائٹل ٹریک، “واری جاواں”، “اوئے اوئے”، “آری آری”، “شرارت” اور “میں اور تو” شامل ہیں۔حال ہی میں رنویئر الہ آبادیا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیسمین سینڈلس نے اپنی زندگی کے مشکل دور کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کئی ایسے مراحل آئے جب انہیں خود ہی فیصلے لینے پڑے اور یہ سفر آسان نہیں تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ والدین اکثر بچوں کے ساتھ اتنے سخت کیوں ہوتے ہیں، کیونکہ مشکل وقت میں بچوں کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔

شراب نوشی کا اعتراف

جیسمین سینڈلس نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا ،جب وہ حد سے زیادہ شراب نوشی کرنے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف انہیں شہرت مل رہی تھی، جب کہ دوسری طرف ذاتی زندگی میں مشکلات کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا، “میرے خاندان میں مسائل تھے، والد کا انتقال ہوگیا اور میں بیک وقت کامیاب بھی ہو رہی تھی۔ میں نے ضرورت سے زیادہ شراب پی، جس پر مجھے آج افسوس ہے، لیکن اُس وقت مجھے یہی درست لگا۔”

والدین نے دل توڑا

گلوکارہ نے مزید کہا کہ بچپن میں انہیں کئی بار والدین کی جانب سے دل ٹوٹنے کا احساس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین سے محبت کرتی ہیں، مگر بچپن میں دل ٹوٹنے کا اثر زندگی بھر رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ہمیشہ اپنائیت کی تلاش میں رہیں۔

یار نہ ملے” سے ملی شہرت

جیسمین سینڈلس کی پیدائش جالندھر میں ہوئی، جب کہ پرورش کیلیفورنیا میں ہوئی۔ انہوں نے 2008 میں “مسکان” گانے سے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں بوہیمیا کے ساتھ “گلابی” البم میں کام کیا۔سال 2014 میں فلم کِک میں سلمان خان کی فلم کیلئے یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ گانا یار نہ ملے گانے کے بعد جیسمین سینڈلس کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی ۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read