Bharat Express

Suhana Khan Post Viral on Boyfriend: ‘میں نے بریک اپ کرلیا’، سہانا خان کا پوسٹ ہوا وائرل! رومرڈ بوائے فرینڈ اگستے نندا کی ماں کا بھی آیا ردعمل

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی لاڈلی سہانا خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ اس پوسٹ پر رومرڈ بوائے فرینڈ اگستے نندا کی ماں نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان۔ (تصویر: انسٹا گرام)

Suhana Khan Post Viral on Boyfriend: شاہ رخ خان اورگوری خان کی بیٹی سہانا خان سب سے مقبول اسٹارکڈس میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے زویا اخترکی فلم ‘دی آرچیز’ سے اپنی شروعات کی۔ سہانا خان سب سے محنتی اداکارہ میں سے ایک ہیں اوران کے ڈیبیوکے بعد سے ہی انہیں کئی آفرمل رہے ہیں۔ سہانا خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ اس پوسٹ پررومرڈ بوائے فرینڈ اگستے نندا کی ماں نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سہانا خان نے بریک اپ کا اعلان کیا

سہانا خان کی سوشل میڈیا پوسٹ نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی، کیونکہ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ کچھ بھی سوچنے سے پہلے ہم آپ کوبتادیں کہ سہانا خان لَکس کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈربن گئی ہیں۔ سہانا خان نے ایک ویڈیوشیئرکیا اورلکھا، ‘میرے پاس خبرہے! میں نے بریک اپ کرلیا۔’

سہانا خان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں بات نہیں کررہی تھی۔ ان کا مطلب تھا کہ میں نے اپنے صابن سے بریک اپ کرلیا ہے۔ میں نے اپنا صابن بدل لیا ہے۔ جیسے ہی سہانا خان نے اس بارے میں سوشل میڈیا پرپوسٹ کیا، ان کے رومرڈ بوائے فرینڈ اگستے نندا کی ماں شویتا بچن نندا نے ان کی پوسٹ پرردعمل ظاہر کیا۔ شویتا نے سہانا خان کی پوسٹ پر دل والے ایموجی بھیجے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)

واضح رہے کہ سہانا خان بالکل اپنے والد شاہ رخ خان کے نقش قدم پرچل رہی ہیں۔ کیونکہ کنگ خان بھی لَکس کمپنی کے برانڈ ایمبسڈر رہ چکے ہیں۔ سہانا خان مسلسل برانڈ ایمبسڈرکا چہرہ بن کرسرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ وہ بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی اورکرینہ کپورخان کے ساتھ ٹیرا کی برانڈ ایمبسڈربھی ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔