ساوتھ اسٹار وجے دیوراکونڈا کی ایکشن تھریلر فلم ’کنگڈم‘ کا شائقین کو طویل عرصے سے انتظار تھا، لیکن 2025 میں ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ باکس آفس پر ناکامی کے بعد اب فلم کے سیکوئل ’کنگڈم 2‘ کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار ناگا وامسی نے خود تصدیق کی ہے کہ ’کنگڈم‘ کا دوسرا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔آئیڈل برین لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے ناگا وامسی نے کہا کہ وہ اپنی فلموں کی حد سے زیادہ تشہیر یا تعریف کے قائل نہیں رہے، کیونکہ 2025 میں یہ انداز ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ انہوں نے صاف لفظوں میں مانا کہ فلم کی ریلیز سے تقریباً ایک ہفتہ قبل ہی انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ ’کنگڈم‘ باکس آفس پر نہیں چل پائے گی۔
ناگا وامسی کے مطابق مسئلہ صرف ہٹ یا فلاپ ہونے کا نہیں تھا، بلکہ فلم کے دوسرے حصے میں جذباتی مضبوطی کی کمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں کہیں نہ کہیں اصل جذبات غائب تھے۔ اگرچہ ’کنگڈم‘ کوئی بری فلم نہیں تھی، لیکن پھر بھی انہیں دل میں شک تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ہدف پہلے دن بجٹ کا تقریباً 70 فیصد وصول کرنا تھا، کیونکہ ریلیز کے بعد فلم میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوتی۔
فلم کی ناکامی کی ذمہ داری لیتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ کسی اور کو مورد الزام نہیں ٹھہرا رہے۔ اگر فلم فلاپ ہوئی ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری انہی پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ شاید کاسٹنگ، موسیقی یا کسی اور پہلو میں کمی رہ گئی، مگر وہ اب تک حتمی وجہ سمجھ نہیں پائے۔آخر میں ناگا وامسی نے واضح کیا کہ ’کنگڈم 2‘ نہیں بنے گی اور اس پر بات کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ اس سے متعلقہ فنکاروں کو نقصان ہو سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ مستقبل میں ایک الگ پروجیکٹ پر دوبارہ تعاون ضرور کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





