Bharat Express DD Free Dish

10 سال بعد اسکرین پر لوٹے گی سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جوڑی، اداکار نے فینس کو دیا پیغام

طویل وقت سے سیف علی خان اورکرینہ کپور کسی فلم میں ساتھ نظر نہیں آئے ہیں۔ اسی درمیان حال ہی میں ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے کرینہ کپورکے ساتھ اسکرین شیئر کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور۔ (فائل فوٹو)

بالی ووڈ کپل یعنی سیف علی خان اورکرینہ کپورخان نے کئی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔ ان کی جوڑی اوران کی اداکاری کوفینس بہت پسند کرتے ہیں۔ حالانکہ تقریباً ایک دہائی سے زیادہ ہوچکا ہے اوردونوں ایک ساتھ اسکرین پرنظرنہیں آئے ہیں۔ فینس بھی انہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، اسی درمیان سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کردیا ہے کہ وہ ساتھ کام کیوں نہیں کرتے ہیں۔

کرینہ کپور خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ

ویرائٹی انڈیا کے ساتھ بات چیت میں سیف علی خان نے کہا کہ شوہر-بیوی ہونے کی وجہ سے دونوں کے درمیان اچھی سمجھ بوجھ اوراطمینان ہے، جس سے اسکرین پران کی بانڈنگ صحیح سے نہیں دکھ پائے گی۔ فلموں میں عدم اطمینان اورٹکراوہی شانداربناتی ہے۔ جب وہ کرینہ کپورکے ساتھ کام کرتے ہیں، تووہ ان کے اطمینان کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں، جس سے اداکاری صحیح سے نہیں ہوپاتی ہے۔ جب اصل جوڑا اسکرین پرساتھ نظرآتے ہیں تو کبھی کبھی فلموں میں ان کی جوڑی خاص نہیں لگتی۔

کیسی فلمیں ساتھ کرنا چاہتے ہیں سیف علی خان؟

 سیف علی خان نے مزید کہا، وہ کرینہ کپورکے ساتھ آگے کام کرسکتے ہیں، لیکن کہانی اورکردارالگ اورمنفرد ہونا چاہئے۔ انہوں نے ایک اشتہارکی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ اس میں کرینہ کپورایک گھریلو خاتون تھیں اوروہ ڈرائیور، تو یہ سب لوگوں کوپسند آسکتے ہیں۔ انہیں مرڈرمسٹری کا کانسپٹ پسند ہے اورشوہر-بیوی کی کہانی بھی مرڈرمسٹری یا رومانس کے ساتھ ہوتوبہت دلچسپ ہوسکتا ہے۔

کرینہ کپوراورسیف علی خان کا رشتہ

واضح رہے کہ سیف علی خان اورکرینہ کپور08-2007 میں فلم ‘ٹشن’ کے وقت پاس آئے تھے۔ دھیرے دھیرے ان کی دوستی پیارمیں بدل گئی اوردونوں نے 5 سال تک ایک دوسرے کوڈیٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 2012 میں شادی کرلی اوراب دوبیٹوں کے والدین بن چکے ہیں۔ ان کے بیٹے کا نام تیمورعلی خان اورجیہہ علی خان ہے۔ وہیں کام کی بات کریں توسیف علی خان حال ہی میں’کرتبیہ’ فلم نظرآئے ہیں۔ اس کے بعد وہ جلد ہی ‘ہم ہندوستانی’ میں نظرآئیں گے۔ جونیٹ فلکس پرریلیزہوگی۔ اس کے علاوہ ‘حیوان’ بھی پائپ لائن میں ہے۔ وہیں کرینہ کپورخان بھی اپنی فلم ‘دائرہ’ سے متعلق سرخیوں میں رہتی ہیں، جس میں وہ پرتھوی راج سکمارن لیڈ رول میں ہوں گے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read