Bharat Express

Richa Chadha Maternity Photoshoot: رچا چڈھا نے شوہر علی فضل کے ساتھ شیئر کی میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی تصویر، بتایا-کیوں بند کیا کمنٹ سیکشن؟

اداکارہ رچا چڈھا بہت جلد اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ وہیں اس سے پہلے اداکارہ نے اپنے شوہرعلی فضل کے ساتھ میٹرنٹی فوٹو شوٹ کروایا۔

رچا چڈھا نے بیبی بمپ فلانٹ کیا ہے۔

Richa Chadha Maternity Photoshoot: اداکارہ رچا چڈھا جلد ہی اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ وہیں اس سے پہلے اداکارہ نے اپنے شوہرعلی فضل کے ساتھ میٹرنٹی فوٹو شوٹ کرایا، جس کی تصاویرانہوں نے سوشل میڈیا پرشیئرکی ہیں۔ تصاویر میں رچا چڈھا بیبی بمپ فلانٹ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ رچا چڈھا نے تصاویر کے ساتھ اپنے ہونے والے بیبی بمپ کے لئے جذباتی پوسٹ بھی لکھا ہے۔ تاہم خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کمنٹ سیکشن بند کردیا ہے۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں کہ کیا ہے اس کے پیچھے کی وجہ۔

رچا چڈھا نے فلانٹ کیا بیبی بمپ

رچا چڈھا نے اپنے میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی یہ تصاویراپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرشیئرکی ہیں، جس میں جوڑا بے حد سجلنگ انداز میں نظرآیا۔ ان تصاویر میں رچا چڈھا، علی فضل کی بانہوں میں لیٹی ہوئی نظرآئیں۔ انہوں نے ایک لمبی شرٹ پہن رکھی ہے، جس کے بٹن اداکارہ نے کھول کراپنی بیبی بمپ فلانٹ کیا۔ رچا چڈھا اورعلی فضل نے یہ فوٹو شوٹ کاؤچ پر بیٹھ کرکروایا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Richa Chadha (@therichachadha)

اس خوف سے بند کیا کمنٹ سیکشن

رچا چڈھا نے تصاویرشیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، ’’ایسی پاکیزہ محبت دنیا میں کیا لاسکتی ہے سوائے روشنی کی کرن کے؟ اس نا قابل یقین سفرمیں میرا ساتھی بننے کے لئے علی فضل کا شکریہ۔ اس زندگی سے لے کرآنے والی بہت سی زندگیوں تک۔“ اس کے علاوہ رچا چڈھا نے سنسکرت میں ایک شلوک بھی لکھا ہے۔ رچا چڈھا نے آخرمیں کمنٹس آف کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا ”کمنٹس آف ہیں کیونکہ یہ میرے ذریعہ پوسٹ کی گئی سب سے پرائیویٹ چیزہے۔“

فروری میں رچا چڈھا نے پریگننسی کا کیا تھا اعلان

رچا چڈھا اورعلی فضل نے اسی سال 9 فروری کو اعلان کیا تھا کہ وہ پہلی بارپیرنٹس بننے جارہے ہیں۔ انہوں نے دو تصاویر شیئرکی تھیں، جن میں سے ایک میں 3= 1+1 لکھا تھا، جبکہ دوسری تصاویرمیں رچا چڈھا اورعلی فضل دکھائی دے رہے تھے اور اس میں حاملہ خاتون کی ایموجی بھی شیئرکی گئی تھی۔ علی فضل نے کیپشن میں لکھا تھا، ”ایک چھوٹی سی دھڑکن ہماری دنیا میں سب سے تیز آوازہے۔“ واضح رہے کہ رچا چڈھا اور علی فضل نے ستمبر 2022 میں شادی کی تھی اوراسی سال 4 اکتوبرکو وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس-