نئی دہلی :بالی ووڈ کی بڑی فلموں میں شمار ہونے والی رامائن کو لے کر ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ فلم کو پہلے ہی شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل مل رہا تھا، اور اب اس کی جھلک بیرونِ ملک بھی دکھائی گئی ہے۔ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے فلمی ایونٹ CinemaCon کے دوران فلم کی تقریباً 20 منٹ کی خصوصی فوٹیج منتخب مہمانوں کو دکھائی گئی، جس کے بعد فلم کی شاندار پیشکش اور ویژولز کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے۔
بیرون ملک بھی فلم کو پسند کیا گیا
ہفتے کے روز Mr Like It Or Not نامی یوٹیوب چینل چلانے والے ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ سینماکون میں دکھائی گئی فوٹیج نے ناظرین کو متاثر کر دیا۔ ان کے مطابق فلم کا اسکیل انتہائی بڑا ہے اور یہ صرف ایک مذہبی کہانی نہیں بلکہ ایک شاندار فینٹسی فلم کے طور پر بھی سامنے آ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر نہایت شاندار ہیں اور یہ بین الاقوامی سطح پر بھی ناظرین کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ فلم کو عالمی سطح پر ریلیز کیا جا سکتا ہے، جس سے اسے عالمی شناخت ملنے کے امکانات کافی مضبوط ہیں۔
آسکر تک پہنچ سکتی ہے
یوٹیوبر نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ فلم Academy Awards یعنی آسکر تک پہنچ سکتی ہے، خاص طور پر انٹرنیشنل فیچر فلم کیٹیگری میں نامزدگی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق فلم کی کہانی اور پیشکش دونوں ہی مضبوط نظر آ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین نے وی ایف ایکس پر سوال اٹھائے تھے، وہیں فوٹیج دیکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ فلم کا تکنیکی معیار انتہائی اعلیٰ درجے کا ہے اور اس میں بین الاقوامی سطح کی پروڈکشن ویلیو نظر آ رہی ہے۔
اس سال ریلیز ہوگا پہلا حصہ
فلم کی ہدایت کاری نتیش تیواری کر رہے ہیں جب کہ اسے نمت ملہوتراپروڈیوس کر رہے ہیں۔ یہ فلم دو حصوں میں ریلیز کی جائے گی، جس کا پہلا حصہ اسی سال ریلیز ہوگا جبکہ دوسرا حصہ 2027 میں آئے گا۔فلم میں رنبیر کپور بھگوان رام کے کردار میں نظر آئیں گے، جب کہ یش راون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سائی پلاوی سیتا، روی دوبے لکشمن اور سنی دیول ہنومان کے کردار میں دکھائی دیں گے۔فلم کے حوالے سے جاری اس نئی اپڈیٹ کے بعد شائقین میں جوش مزید بڑھ گیا ہے اور اب سب کو اس میگا فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

