بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگس آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں آج رات احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیارہے۔ اسی کے ساتھ ٹیم کی شریک مالک (کو-آنر) اوربالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے بھی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے خوشی اورحوصلہ افزائی سے بھرپورپوسٹ شیئرکی ہے۔
’’پریتی زنٹا نے لکھا بس جیتا ہے“
50 سال کی اداکارہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں پنجاب کنگس کے کھیلوں میں مسلسل شامل رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پرایک جذباتی ویڈیومونٹازشیئرکرتے ہوئے ٹیم کوسرشارکرنے والا کیپشن بھی لکھا- ’’ہمارے ڈائنمک سرپنچ شرے یس ایئر، ہمارے پرجوش کوچ رکی پونٹنگ اورپورے کوچنگ اسٹاف اور PBKS کے سبھی لوگوں کی قیادت میں ایک سپرٹیم کوشش کے بعد پنجاب کنگس آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچنے پرسبھی مسکرا رہے ہیں۔ اس فائنل کوممکن بنانے کے لئے لاکی فرگیوسن، گلین میکسویل اورمارکوجینسن کا ذکرکئے بغیر آج کا دن ادھورا رہے گا، ایک اورکھیل باقی ہے… بس جیتنا ہے، آئی پی ایل 2025۔ ساڈا پنجاب، ٹنگ!“
All smiles as @PunjabKingsIPL make it to the final after a SUPER TEAM EFFORT led by our dynamic sarpanch @ShreyasIyer15, our passionate coach @RickyPonting & the entire coaching staff & everyone at PBKS👊 Today will be incomplete without mentioning Lockie Ferguson, Glenn Maxwell… pic.twitter.com/kZukCXp99f
— Preity G Zinta (@realpreityzinta) June 2, 2025
کئی سالوں میں پہلی بارفائنل میں پہنچی ہے پنجاب کنگس
واضح رہے کہ احمدآباد میں کھیلے گئے دلچسپ کوالیفائر-2 کے ذریعہ پریتی زنٹا کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ کوالیفائر-2 میں کپتان شرے یس ایئرنے صرف 41 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 87 رنوں کی اننگ کھیل کرٹیم کوجیت دلائی تھی۔ 8 بڑے چھکوں کی مدد سے ان کی اس اننگ نے پنجاب کوممبئی انڈینس پر5 وکٹ سے جیت دلائی، جس نے 204 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کئی سالوں میں پہلی بارفائنل میں جگہ بنائی۔
پریتی زنٹا کا اپنی ٹیم سے گہرا رشتہ
ٹینشن کے ساتھ ختم ہوئے میچ کے بعد شرے یس ایئرنے تب تک اپنے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا، جب تک کہ میدان پرایک دل کوچھولینے والے لمحے میں انہوں نے پریتی زنٹا کوگلے نہیں لگا لیا۔ اس لمحے نے واضح طورپربیان کردیا کہ پریتی زنٹا کا اپنی ٹیم سے کتنا مضبوط رشتہ ہے۔ پریتی زنٹا نے اسی جوش وجذبے کے ساتھ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


