Bharat Express DD Free Dish

PM Modi expressed grief over the death of Asrani: اسرانی کے انتقال پر وزیر اعظم مودی نے کیا افسوس کا اظہارِ، کہا – آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

اپنے فلمی کیریئر میں اسرانی نے 400 سے زائد فلموں میں کام کیا اور مزاحیہ اداکاری میں ایک نمایاں شناخت بنائی۔ انہوں نے فلم ’گُڈی‘ سے ڈیبیو کیا، اگرچہ ان کے چہرے کی بناوٹ کے باعث انہیں کمرشل ہیرو نہیں مانا گیا، لیکن اپنی محنت اور صلاحیت سے انہوں نے کئی یادگار کردار ادا کیے۔

اسرانی کے انتقال پر وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس۔

نئی دہلی: اپنی شاندار مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والے معروف اداکار گوردھن اسرانی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے بالی وُڈ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اکشے کمار، انوپم کھیر، ہمانی شیوری سمیت کئی فلمی و سیاسی شخصیات نے نم آنکھوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ اب وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی گوردھن اسرانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’گوردھن اسرانی جی کے انتقال سے انتہائی دکھ ہوا۔ وہ ایک باصلاحیت فنکار اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے کئی نسلوں کے ناظرین کو محظوظ کیا۔ بھارتی سینما میں ان کے شاندار تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں ان کے اہلِ خانہ اور مداحوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

وزیر اعظم کے علاوہ، وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’اداکار اسرانی جی کا انتقال نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی بھارتی سینما کو وقف کر دی اور اپنی مزاحیہ اداکاری سے لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے اور خاندان کو دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘

بتایا جا رہا ہے کہ گوردھن اسرانی گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور پچھلے پانچ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ عمر سے متعلق بیماریوں سے لڑ رہے تھے۔

اپنے فلمی کیریئر میں انہوں نے 400 سے زائد فلموں میں کام کیا اور مزاحیہ اداکاری میں ایک نمایاں شناخت بنائی۔ انہوں نے فلم ’گُڈی‘ سے ڈیبیو کیا، اگرچہ ان کے چہرے کی بناوٹ کے باعث انہیں کمرشل ہیرو نہیں مانا گیا، لیکن اپنی محنت اور صلاحیت سے انہوں نے کئی یادگار کردار ادا کیے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read