Bharat Express

Poonam Pandey Likely to be Brand Ambassador: کیا سروائیکل کینسر بیداری مہم کی برانڈ ایمبسڈر بنیں گی پونم پانڈے؟

پونم پانڈے ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے اپنی موت کی جھوٹی افواہ پھیلا کر لوگوں کا دھیان اپنی طرف کھینچ لیا ہے۔ اس درمیان ایک نئی خبرسامنے آرہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پونم پانڈے حکومت کے سرویکل کینسر بیداری مہم کی برانڈ ایمبسڈر بن سکتی ہیں۔

پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کا برانڈ ایمبسڈر بنایا جاسکتا ہے۔

پونم پانڈے اپنی موت کی افواہ سے متعلق سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے سروائیکل کینسرسے متعلق بیداری پھیلانے سے متعلق اپنی موت کی جھوٹی خبرپھیلائی تھی، جس کے بعد پونم پانڈے کی جم کرتنقید ہو رہی ہے۔ اس درمیان ایک نئی خبرسامنے آرہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پونم حکومت کے سروائیکل کینسربیداری مہم کی برانڈ ایمبسڈر بن سکتی ہیں۔ حالانکہ وزارت صحت نے ان افواہوں کو خارج کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پونم پانڈے اوران کی ٹیم نے وزیرصحت کے ساتھ ملاقات کی۔ نیوزایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹس کے مطابق، بدھ کو مرکزی وزارت صحت کے افسران نے کہا کہ پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر سے متعلق حکومت کے قومی بیداری مہم کا برانڈ ایمبیسڈرنہیں مانا جا رہا ہے۔ 2 فروری کو پونم پانڈے کی اس بیماری کے سبب موت کی جھوٹی خبروائرل ہوئی۔ جب سچائی سامنے آئی تو لوگوں نے اداکارہ کی اس حرکت کو پبلیسٹی اسٹنٹ بتایا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پرپونم پانڈے کو لوگوں نے خوب کھری کھوٹی سنائی۔

سروائیکل کینسر سے متعلق پونم پانڈے کی پہل

موت کی جھوٹی خبرپھیلانے کے بعد 3 فروری کو پونم پانڈے نے اپنے ٓآفیشیل انسٹاگرام ہینڈل پرایک ویڈیوشیئرکیا۔ ویڈیو میں پونم پانڈے کہتی ہوئی نظرآئیں کہ سروائیکل کینسر نے مجھے نہیں مارا، لیکن افسوس ہے کہ اس نے ہزاروں خواتین کی جان لی۔ اس بیماری سے کیسے بچا جاسکتا ہے، اس کی جانکاری کی کمی میں کئی زندگی چلی گئی۔ اس کا روک تھام ممکن ہے۔ کچھ ٹسٹ اورایچ پی وی ٹیکے کے ذریعہ اسے روکا جاسکتا ہے۔ اس بیماری سے کسی کی جان نہ جائے، اس کے لئے ہمارے پاس وسائل دستیاب ہے۔

 

پونم پانڈے کی موت پبلسٹی اسٹنٹ

واضح رہے کہ پونم پانڈے کی موت کی خبر نے لوگوں کو کافی جذباتی کردیا تھا۔ حالانکہ اچانک ان کے کینسرکی خبرنے لوگوں کو کچھ حدتک حیران بھی کیا تھا۔ لوگوں کو اس بات پر یقین نہیں ہو پا رہا تھا کہ پونم پانڈے سچ میں اس دنیا سے چلی گئیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پونم پانڈے نے ایسے پبلسٹی اسٹنٹ کئی بار کئے ہیں، جو بعد میں جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ اور اس بار لوگوں کی باتیں صحیح ثابت ہوئیں اور پونم پانڈے سچ میں زندہ ملیں۔