Sunil Lahri Supports PM Modi Appeal: ’رامائن‘ کے لکشمن نے وزیر اعظم مودی کی اپیل کی حمایت کی، کہا- بحران آنے سے پہلے تیاری ضروری
اداکار کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر تیزی سے دیکھا جا رہا ہے اور اس پر مختلف قسم کے ردعمل بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے آغاز میں سنیل لہری نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران وزیر اعظم نے عوام سے کچھ شعبوں میں اخراجات کم کرنے کی اپیل کی تھی، جسے بعض لوگوں نے مثبت انداز میں لیا جبکہ کچھ افراد نے اس پر تنقید بھی کی۔
Film ‘AAkhri Sawal’ Grand Premiere: سنجے دت کی فلم ‘آخری سوال’ کا دہلی میں شاندار پریمیئر، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور بھارت ایکسپریس کے CMD اوپیندر رائے بھی ہوئے شریک
سنجے دت کی فلم ’آخری سوال‘ (Aakhri Sawal) کا دہلی میں شاندار پریمیئر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، معروف شاعر کمار وشواس اور بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
Vipul Amrutlal Shah On PM Modi Message: وزیر اعظم مودی کی معاشی اپیل کو فلمساز وپل شاہ کی حمایت، ”گورنر“ کا ذکر کرتے ہوئے کہا- حب الوطنی ذمہ داری بھی…
وپل شاہ نے اپنی پروڈکشن کمپنی ”سن شائن پکچرز“ کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم کی اپیل کی تائید کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ وزیر اعظم مودی کی تشویش سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ایندھن کے استعمال میں بچت اور سونے کی خریداری میں احتیاط جیسے آسان مشورے دراصل بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر اور معاشی استحکام کو محفوظ رکھنے سے جڑے ہوئے ہیں۔
Is Ajay Devgn’s ‘Drishyam 3’: کیا اجے دیوگن کی ‘درشیم 3’ کا ہندی ورژن موہن لال کی ملیالم فلم سے مختلف ہوگا؟ میکرز نے کیا بڑا انکشاف
ملیالم اور ہندی دونوں ورژنز کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں ‘درشیم 2’ ختم ہوئی تھی، لیکن ابھیشیک پاٹھک کے مطابق ہندی فلم میں اسکرین پلے اور اسٹوری ٹیلنگ کا انداز کافی حد تک بدلا گیا ہے۔انہوں نے کہا،“اصل فرق آپ کو ہندی ٹریلر دیکھنے کے بعد محسوس ہوگا۔
Lawsuit Against Samsung: دعا لیپا نے سیمسنگ پر 15 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا، اجازت کے بغیر تصویر ٹی وی پیکجنگ پر استعمال کرنے کا الزام
مقدمے کے مطابق سیمسنگ نے نہ صرف تصویر بغیر اجازت استعمال کی بلکہ اسے ٹی وی کے ڈبوں کے اگلے حصے پر نمایاں انداز میں شائع کیا تاکہ مصنوعات کی تشہیر کی جا سکے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو تصویر کے استعمال سے روکنے کے مطالبات بھی کیے گئے، مگر اس کا رویہ ’’غیر سنجیدہ اور بے حس‘‘ رہا۔
Journey of Sagar Sarhadi: ایک چبھن، ایک تکلیف… سرحدیں کیوں بنتی ہیں، تقسیم کیوں ہوتی ہے؟ گنگاساگر تلوار بن گئے ’ساگر سرحدی‘
’’میں پل دو پل کا شاعر ہوں...‘‘ یہ مصرعہ سنتے ہی دل میں ایک عجیب سی چبھن محسوس ہوتی ہے۔ یہ الفاظ اُس شخص کے ہیں جس نے تقسیمِ ہند کے درد کو اپنی رگوں میں محسوس کیا تھا۔ وہ شخصیت تھی لفظوں کے ذریعے دنیا کو چھو لینے والے شاعر اور فلم ساز ساگر سرحدی، جن کا اصل نام گنگا ساگر تلوار تھا۔
Urvashi Rautela on Working with Khans: خانز کے ساتھ کام کرنا کامیابی کی ضمانت نہیں: اُروشی روتیلا کا دوٹوک بیان
اداکارہ نے کہا، “میں سنی دیول، رتیک روشن، جان ابراہم اور انیل کپور جیسے بڑے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہوں، لیکن اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ ایک فنکار اپنی الگ پہچان کیسے بناتا ہے۔ کسی پر انحصار کرنے کے بجائے اداکاراؤں کو خود مضبوط بننا چاہیے۔
ماں بننے کے 12 دن بعد کام پرلوٹی تھی یہ اداکارہ، نہیں ہوا پچھتاوا، اکیلے ہی کی بچے کی پرورش
فلم انڈسٹری سے لے کرٹی وی کے ستارے اپنی پرسنل لائف کو پروفیشنل لائف کے درمیان نہیں آنے دیتے ہیں۔ ٹی وی کی ایک مشہور اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ ماں بننے کے 12 دن بعد ہی اپنے بیٹے کو گھر پر چھوڑ کرکام کرنے آگئی تھیں۔
FIR Against Celina Jaitly’s Husband: سیلینا جیٹلی کے شوہر پیٹر ہاگ کے خلاف ممبئی میں ایف آئی آر درج، لک آؤٹ سرکولر جاری
حکام کے مطابق ایف آئی آر ظلم، جسمانی نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور مسلسل ہراساں کرنے کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔ یہ معاملہ خواتین کو گھریلو تشدد سے تحفظ دینے والے قانون 2005 کے تحت جاری کارروائی سے بھی جڑا ہوا ہے۔
Ashok Pandit On Mamata Banerjee: اشوک پنڈت کا ممتا بنرجی پر سنگین الزامات، قومی سلامتی کے لیے گرفتاری کا مطالبہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں اشوک پنڈت نے دعویٰ کیا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد ممتا بنرجی اور ان کے حامی مبینہ طور پر ”اینٹی انڈیا سلیپر سیل“ عناصر کے ساتھ مل کر سرگرم ہو گئے ہیں، جس کے باعث ریاست میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ صورتحال قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔





