Bharat Express DD Free Dish

Ashnoor Kaur Speaks Out on Bigg Boss 19 Eviction: اشنور کور نے بگ باس 19 سے نکالے جانے پر ناراضگی کا کیا اظہار، فینز کے بے پناہ پیار سے خود کو سنبھالا

شو کے ہوسٹ سلمان خان نے اسے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اگرچہ اشنور کور نے کہا کہ یہ سب غلطی سے ہوا اور ان کا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہ تھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  شو کی ٹیم نے اسے فزیکل وائلنس کے زمرے میں شامل کیا

رئیلیٹی شو بگ باس 19کے ویک اینڈ کا وار نے شائقین کو اس وقت چونکا دیا جب مشہور ٹی وی اداکارہ اشنور کور کو اچانک شو سے باہر کر دیا گیا۔ ان کا ایویکشن نہ صرف ناظرین کے لیے حیران کُن ثابت ہوا، بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث چھڑ گئی۔ شو سے باہر آنے کے بعد پہلی بار اشنور کور نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کھل کر اپنے دل کی بات بیان کی اور اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

اشنورکور کا انسٹاگرام لائیو

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ashnoor Kaur (@ashnoorkaur)

اتوار کے روز ایویکشن کے بعد اشنور کور نے اپنے چاہنے والوں سے انسٹاگرام لائیو پر گفتگو کی۔ گھر کے اندر کئی ہفتوں تک رہنے کے بعد ان کی آواز میں ایک طرح کا سکون بھی تھی اور دکھ بھی۔ انہوں نے بتایا کہ باہر آنے کا فیصلہ ان کے لیے بھی اتنا ہی اچانک اور تکلیف دہ تھا جتنا فینز کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ فائنل سے صرف ایک ہفتہ پہلے انہیں گھر سے باہر کر دیا جائے گا۔

فینز کے پیار نے سنبھالا

اشنور کور نے جذباتی انداز میں کہا کہ جیسے ہی وہ باہر آئی ہیں، فینز کی بے پناہ محبت اور سپورٹ نے انہیں مضبوط بنا دیا۔ فائنل سے کچھ دن قبل باہر ہونا تکلیف دہ ضرور ہے، مگر وہ اسے قسمت کا فیصلہ مان کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں رہتے ہوئے وہ اپنے فینز کو بہت یاد کرتی تھیں، اسی لیے باہر آتے ہی سب سے پہلے لائیو آکر بھروسہ دلایا کہ وہ اب ٹھیک ہیں۔

فزیکل وائلنس ہونے  پرہوئیں شو سے باہر

ان کی رخصتی ایک ٹاسک کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد ہوئی، جہاں ان پر الزام لگا کہ انہوں نے ساتھی کنٹیسٹنٹ تانیامتل کو لکڑی کے تختے سے جان بوجھ کر چوٹ پہنچائی۔ شو کے ہوسٹ سلمان خان نے اسے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اگرچہ اشنور کور نے کہا کہ یہ سب غلطی سے ہوا اور ان کا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہ تھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  شو کی ٹیم نے اسے فزیکل وائلنس کے زمرے میں شامل کیا۔

سوشل میڈیا پر ان فئیر ایویکشن کا شور

اشنورکور کا باہر ہونا فینز کو ہضم نہ ہوا اور سوشل میڈیا پر جلد ہی #UnfairEviction ٹرینڈ کرنے لگا۔ کئی ناظرین نے کہا کہ شو میں اس سے پہلے بھی کئی بار جسمانی جھڑپیں ہو چکی ہیں، لیکن اتنی سخت کارروائی کبھی نہیں ہوئی۔ لائیو دوران اشنور کور نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو فیصلہ ہو گیا اسے بدلا نہیں جا سکتا۔ اگرچہ ان کا خواب فائنل تک پہنچنا تھا، مگر اب وہ حقیقت قبول کرتی ہیں۔

فینالے میں شرکت کی تصدیق

جب ایک فین نے پوچھا کہ کیا وہ بگ باس 19 کے فائنل میں نظر آئیں گی، تو اشنور کورن نے خوشی سے ہاں میں جواب دیا۔ شو کا گرینڈ فینالے 7 دسمبر کو ہوگا، جہاں وہ بطور سابق کنٹیسٹنٹ شریک ہوں گی۔ اسی ہفتے شہباز بدیسا بھی باہر ہو گئے اور ان دونوں کے ایک ساتھ ایویکشن نے کھیل کا نقشہ  ہی بدل ڈالا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read