مشہور ٹی وی اداکارمحسن خان اکثرکسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں آجاتے ہیں۔ اس وقت محسن خان اپنی پرسنل لائف سے متعلق لائم لائٹ میں آگئے ہیں۔ مبینہ طورپرمحسن خان جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ اداکار اپنی نئی زندگی کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ ایسے میں محسن خان سے متعلق خوب قیاس آرائی ہو رہی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ محسن خان کس سے شادی کررہے ہیں؟
کس سے شادی کررہے ہیں محسن خان؟
مشہورٹی وی شو ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ فیم اداکار محسن خان کی شادی سے متعلق کافی بحث ہو رہی ہے۔ گاسپ ٹی وی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، محسن خان جلد ہی اپنی نان سیلبرٹی گرل فرینڈ سے شادی کرنے والے ہیں۔ جی ہاں، 33 سال کے محسن اپنی لمبے وقت کی گرل فرینڈ سے شادی کرنے والے ہیں۔ محسن خان کی شادی کی خبروں سے متعلق ابھی کوئی بھی آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
گھرگھرمیں مشہور ہیں محسن خان
حالانکہ محسن خان کی شادی کی باتیں سنتے ہی فینس بے حد ایکسائیٹیڈ ہوگئے ہیں اوران سے متعلق کافی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ محسن خان نے شیوانگی جوشی کے ساتھ کام کیا تھا۔ چھوٹے پردے پراداکارکا اپنا ایک الگ ہی سوئیگ ہے اوروہ گھر گھر میں مشہورہیں۔ محسن خان کا اپنا فین بیس ہے اوروہ ہمیشہ ہی لوگوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہتے ہیں۔
EXCLUSIVE : #YehRishtaKyaKehlataHai actor #MohsinKhan is all set to tie the knot soon with his non-celebrity girlfriend!@GossipsTv pic.twitter.com/rSV9zjBV1Z
— GossipsTv(GTv) (@GossipsTv) June 17, 2025
فینس میں خوشی کا ماحول
وہیں جیسے ہی محسن خان کی شادی کی بحث شروع ہوئی توفینس اوریوزرس بھی خوب ایکسائیٹیڈ ہوگئے۔ لوگوں نے اس پرردعمل بھی ظاہر کیا۔ ایک یوزرنے محسن خان کی شادی کے پوسٹ پرلکھا کہ بیسٹ آف لک (نیک خواہشات)۔ دوسرے یوزرنے کہا کہ واہ، کیا بات ہے۔ تیسرے یوزرنے کہا کہ بہت ہی بڑھیا۔ اس طرح تمام یوزرس محسن خان کی شادی کی خبر سے خوش ہیں۔
فرضی ہیں محسن خان کی شادی کی افواہیں
وہیں، اب اگران افواہوں پرمحسن کے ردعمل کی بات کریں تواداکارنے ان رومرس پراپنا ردعمل بھی دے دیا ہے۔ محسن خان نے اپنے انسٹا گرام پرایک اسٹوری شیئرکی ہے اورلکھا ہے کہ فیک نیوزہے بھائی۔ سبھی میڈیا آؤٹ لیٹس سے گزارش ہے کہ فرضی خبر کودوبارہ شیئر کرنے سے پہلے ایک بارکنفرم کرلیں۔ جی ہاں، محسن خان کی شادی کی افواہیں جھوٹی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

