Bharat Express DD Free Dish

محمد شمی کی سابق اہلیہ نے پھراٹھایا سوال، حسین جہاں نے خود پرلگے الزامات پر دی صفائی

حسین جہاں کا ایک پوسٹ سرخیوں میں ہے۔ اس پوسٹ میں حسین جہاں نے اپنے اوپر لگے الزامات پر صفائی پیش کی ہے۔ حسین جہاں نے کہا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹ پھیلا جا رہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ حسین جہاں کے پوسٹ میں اورکیا ہے؟

محمد شمی کی سابق اہلیہ حسین جہاں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔

ہندوستانی کرکٹرمحمد شمی کی سابق اہلیہ حسین جہاں اکثرکسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان دنوں حسین جہاں اوران کی بیٹی پران کی ہی پڑوسیوں نے شکایت درج کرائی ہے۔ حسین جہاں کی پڑوسن نے ان پرسنگین الزام لگائے ہیں۔ اس درمیان اب حسین جہاں نے ان الزامات پراپنی صفائی پیش کی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ حسین جہاں نے کیا کہا؟

حسین جہاں نے دی صفائی

حسین جہاں نے اپنے انسٹا گرام پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے۔ اس پوسٹ میں حسین جہاں نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے ایک لمبا چوڑا کیپشن بھی لکھا ہے۔ حسین جہاں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ جو بھی افواہیں میرے اورمیری بیٹی کے خلاف پھیلائی جا رہی ہیں اورمجھے بے وجہ بدنام کیا جا رہا ہے۔ اس ریومرس (افواہ) کو آپ لوگ ضروریاد رکھیں۔ پوسٹ کوشیئر کرتے ہوئے حسین جہاں نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ میرے خلاف سازش کرنے والوں کو معافی ضرورمانگنی چاہئے۔

کیا بولیں حسین جہاں؟

حسین جہاں نے مزید لکھا کہ میں کچھ دنوں میں ثبوت کے ساتھ سازش کا پردہ فاش کروں گی ان شاء اللہ۔ اس طرح مجھے اورمیری نابالغ بیٹی سمیت 2021 کے جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا تھا اورمیڈیا میں مجھے بدنام کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے خبربھیجی گئی تھی کہ محمد شمی کے اوپرمیں نے جو کیس کئے ہیں، وہ واپس لے لوں، لیکن مجھے میرے اللہ پرمکمل یقین تھا اورامید تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Haseen Jahan (@hasinjahanofficial)

کیا ہے پورا معاملہ؟

حسین جہاں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ میں اکیلی عورت ہوں، اس لئے ہرکوئی مجھے ڈرانا، مصیبت میں ڈالنا چاہتا ہے۔ حسین جہاں نے اورکیا لکھا ہے، اس کے لئے آپ ان کے پوسٹ کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ حسین جہاں کے اس پوسٹ پرصارفین نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔ وہیں، اگراس پورے معاملے کی بات کریں توحسین جہاں پرکئی سنگین الزام لگے ہیں۔ حسین جہاں کے پڑوسیوں نے ان کے اوران کی بیٹی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اس شکایت میں مجرمانہ سازش، پریشان کرنے اورقتل کرنے کی کوشش کے الزام ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read