Bharat Express

Shah Rukh Khan Expensive Assets: لندن-دبئی میں شاندار بنگلہ، پروڈکشن ہاؤس سے آئی پی ایل ٹیم تک کے مالک ہیں شاہ رخ خان

 بالی ووڈ اسٹارشاہ رخ خان نے گزشتہ کچھ سالوں میں کروڑوں روپئے کی جائیداد بنالی ہے۔ ان کی جائیداد ملک وبیرون ملک میں بھی ہے۔ شاہ رخ خان کے پاس کئی ایسی مہنگی چیزیں ہیں، جن کی قیمت سن کر کسی کے بھی ہوش اڑجائیں گے۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان۔ (فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان دنیا کے رئیس ستاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے کام کی بدولت نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ دولت بھی کمائی ہے۔ شاہ رخ خان کا ممبئی میں عالیشان سی فیسنگ بنگلہ ’منت‘ ہے، جس میں وہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس گھرکی قیمت تقریباً 200 کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ کئی مہنگی چیزوں کے مالک ہیں، جن کی قیمت سن کرکسی کا بھی سرچکرا جائے گا۔

پروڈکشن ہاؤس

شاہ رخ خان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس ہے، جس کا نام ’ریڈ چلیزانٹرٹینمنٹ‘ ہے۔ اس کی شروعات اداکارنے شوہرگوری خان کے ساتھ مل کر سال 2002 میں کی تھی۔ اکنامک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق اس پروڈکشن ہاؤس کا سالانہ ٹرن اوور 500 کروڑ روپئے ہے۔

لندن میں ہے 183 کروڑ کا بنگلہ

سینٹرل لندن کے پارک لین میں شاہ رخ خان کا بنگلہ ہے۔ ہندوستان ٹائمس کے مطابق، یہ بنگلہ 183 کروڑ روپئے کا ہے۔ شاہ رخ خان کی سب سے مہنگی جائیداد کی فہرست میں یہ بنگلہ شامل ہے۔ یہ موقع اپنی فیملی کے ساتھ لندن کے اس بنگلہ میں کوالٹی ٹائم اسپینڈ کرنے کے لئے جاتے رہتے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

 تحفے میں ملا ہے یہ عالیشان گھر

دبئی کے پالم جومیریا میں بھی شاہ رخ خان کا ایک اور بنگلہ ہے، جس میں ہرطرح کی سہولیات موجود ہیں۔ اس بنگلے کا نام ’جنت‘ ہے۔ ڈی این اے کے مطابق، یہ بنگلہ 100 کروڑ روپئے کا ہے۔ دبئی بیسڈ پراپرٹی ڈیولپرنکھل نے شاہ رخ خان کوسال 2007 میں تحفے کے طور پر یہ بنگلہ دیا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

آئی پی ایل ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس

شاہ رخ کان اداکار کے علاوہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ ان کی اپنی ایک آئی پی ایل ٹیم ’کولکاتا نائٹ رائیڈرس‘ ہے، جس کی شریک مالک جوہی چاؤلہ ہیں۔ اس ٹیم میں شاہ رخ خان کی 55 فیصدی شراکت ہے۔ اس آئی پی ایل ٹیم کی برانڈ ویلیو تقریباً 718 کروڑ روپئے ہے۔

کروڑوں کی لگژری کاروں کا کلیکشن

شاہ رخ خان لگژری کاروں کے شوقین ہیں۔ ان کے پاس ایک سے ایک لگژری کاروں کے کلیکشن ہیں۔ شاہ رخ خان Bugatti Veyron  کے مالک ہیں، جس کی قیمت 14 کروڑ روپئے ہے۔ شاہ رخ کان کے پاس Rolls-Royce Phantom Drophead Coupe ہے، جو 7 کروڑ روپئے کی ہے۔ اس کے علاوہ سپراسٹار کے کارکلیکشن میں بی ایم ڈبلیو، بینٹلی کانٹیننٹل جی ٹی اور ایک لگژری وینیٹی وین بھی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس