سینئر اداکارہ اسمرتی بسواس 100 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
Smriti Biswas Passed Away: ہندی، مراٹھی اوربنگالہ فلموں میں اپنی اداکاری کے لئے مشہوراداکارہ اسمرتی بسواس اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ انہوں نے بدھ کے روز100 سال کی عمرمیں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اس کی تصدیق فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے کی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹرکے ناسک واقع اپنی رہائش گاہ پرآخری سانس لی۔ جمعرات یعنی آج کے دن عیسائی مذہب کے رسم ورسم ورواج کے ساتھ ان کی آخری رسوم کی ادائیگی کی گئی۔
17 فروری، 2024 کو اپنا 100واں یوم پیدائش منایا
فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پراداکارہ کی ایک تصویر پوسٹ کی اورلکھا، ’’مشہوراداکارہ اسمرتی بسواس کی موت کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ اسمرتی بسواس، جنہوں نے اس سال فروری میں اپنا 100واں یوم پیدائش منایا، وہ 1940 اور 1950 کی دہائی کی سب سے زندہ دل اورخوبصورت اداکارہ میں سے ایک تھیں۔‘‘ آپ کو بتا دیں کہ انہوں نے اداکاری کے کیریئر میں کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ’نیک دل‘، ’اپراجکتا‘، اور ’ماڈرن گرل‘، جیسی کئی ہٹ فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔
سینئراداکارہ اسمرتی بسواس نے اپنے کیریئر کا آغاز 10 سال کی عمیر میں بنگالی فلم سندھیا میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا۔ اداکارہ نے اپنی شاندار پرفارمنس کے سبب انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی تھی۔ انہوں نے گرو دت، وی شانتا رام، مرنال سین، بمل رائے، بی آر چوپڑا اورراج کپور جیسے فلم سازوں کی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔
View this post on Instagram
راج کپور، دیوانند کے ساتھ کیا تھا کام
وہ بمل رائے کی فلم ’آدمی‘، کشورکمار کی فلم ’بھاگم بھاگ‘، بھگوان دادا کی فلم ’باپ رے باپ‘، دیوا نند کی فلم ’ہمسفر‘، گرودت کی فلم ’سیلاب‘، وی شانتا رام کی فلم ’تین بتی‘، راج کپور کی فلم ’جاگتے رہو‘، بی آرچوپڑا کی فلم ’چاندنی چوک‘ سمیت کئی فلموں کا حصہ رہیں۔ اداکارہ نے 1960 میں فلم ڈائریکٹر ایس ڈی نارنگ سے شادی کرنے کے بعد اداکاری سے دوری بنالی۔
بھارت ایکسپریس۔