'لاپتہ لیڈیز' نے بجٹ سے زیادہ کا کیا کلیکشن ، دس دنوں میں کیا زبردست کلیکشن
Laapataa Ladies Box Office Collection Day 10: ‘لاپتہ لیڈیز’ کا جادو تھیٹرز میں جاری ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر مضبوطی سے کمائی کی ہے۔ یہ فلم شروع سے ہی لوگوں کی پسندیدہ رہی ہے اور اچھا بزنس بھی کر رہی ہے۔ یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کو ریلیز ہوئے 10 دن ہوچکے ہیں اور ان دس دنوں میں فلم نے اپنے بجٹ سے دگنی کمائی کرلی ہے۔
ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق ‘لاپتہ لیڈیز’ اتوار (10 ویں دن) کو بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فلم نے اب تک 60 لاکھ روپے کما لیے ہیں۔ اس کے ساتھ فلم نے گھریلو باکس آفس پر کل 8.13 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
پہلے دن ₹ 0.75 کروڑ
دوسرے دن ₹ 1.45 کروڑ
تیسرے دن ₹ 1.7 کروڑ
چوتھے دن ₹ 0.5 کروڑ
پانچویں دن ₹ 0.55 کروڑ
چھٹے دن ₹ 0.5 کروڑ
ساتویں دن ₹ 0.6 کروڑ
آٹھویں دن ₹ 0.6 کروڑ
نویں دن ₹ 0.88 کروڑ
دسویں د ن ₹ 0.6 کروڑ (ابتدائی اعداد و شمار)
کل 8.13 کروڑ روپے
بجٹ سے زیادہ کا کلیکشن کیا !
میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘لاپتہ لیڈیز’ کا بجٹ 4 سے 5 کروڑ روپے ہے اور کلیکشن رپورٹ کے مطابق فلم نے بجٹ سے کئی گنا زیادہ کا بزنس کیا ہے۔ ‘لاپتا لیڈیز’ کا اسکرین پر ‘آرٹیکل 370’، ‘کریک’ اور ‘شیطان’ جیسی فلموں سے ٹکر ہوئی۔ لیکن اس کے باوجود فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔
فلم ایک سماجی پیغام دیتی ہے۔
‘لاپتہ لیڈیز’ کی کہانی دو دلہنوں کے ادلا بدلی سے شروع ہوتی ہے۔ ٹرین کے سفر کے دوران اپنی دلہن کو کھودینے والا دیپک اسے ڈھونڈنے کی کوشش میں لگ جاتا ہے اور اس دوران کئی چھپے ہوئے پہلو سامنے آ جاتے ہیں۔ فلم میں تفریح اور ڈرامے کے ساتھ ساتھ ایک خاص سماجی پیغام بھی چھپا ہے۔
‘لاپتہ لیڈیز’ کی اسٹار کاسٹ
‘لاپتہ لیڈیز’ کی ہدایت کاری کرن راؤ نے کی ہے اور اسے عامر خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں نیتانشی گوئل، پرتیبھا رانتا، سپارش سریواستو، چھایا کدم، روی کشن، بھاسکر جھا، درگیش کمار اور گیتا اگروال اہم کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس