Bharat Express DD Free Dish

Actress Jacqueline Fernandez: منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈیز نے سپریم کورٹ سے واپس لی اپنی درخواست

جیکلین فرنانڈیزنے پہلے دہلی کی ٹرائل کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا، جس میں ان کے خلاف الزامات طے کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اسی فیصلے کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ اب انہوں نے اپنی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز سے متعلق 200 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اداکارہ نے اس معاملے میں سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست واپس لے لی ہے، جس کی عدالت نے بھی اجازت دے دی ہے۔ یہ کیس مبینہ ٹھگ سکیش چندر شیکھر سے جڑا ہوا ہے اور اس کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جیکلین فرنانڈیزنے پہلے دہلی کی ٹرائل کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا، جس میں ان کے خلاف الزامات طے کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اسی فیصلے کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ اب انہوں نے اپنی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت میں ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اس معاملے میں دیگر مناسب قانونی راستے اختیار کرنا چاہتے ہیں، اس لیے درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ سپریم کورٹ نے یہ درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں ی درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔یاد رہے کہ 30 مئی کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ای ڈی کی جانب سے پیش کردہ شواہد کی بنیاد پر جیکلین فرنانڈیز، سکیش چندر شیکھر، ان کی اہلیہ لینا پال اور 14 دیگر افراد کے خلاف پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت(پی ایم ایل اے) الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا۔

تحقیقاتی ایجنسیوں کا الزام ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے خود کو مختلف سرکاری وزارتوں کا اعلیٰ افسر ظاہر کرکے لوگوں سے تقریباً 200 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ اس مبینہ غیر قانونی رقم کا ایک حصہ مہنگے تحائف اور لگژری اشیا کی خریداری پر خرچ کیا گیا۔ایجنسی کے مطابق جیکلین فرنانڈیزکو بھی اس نیٹ ورک سے منسلک قیمتی تحائف ملے تھے، جو مبینہ طور پر جرائم سے حاصل شدہ رقم سے خریدے گئے تھے۔ ان تحائف میں لگژری گاڑیاں، برانڈڈ اشیا، زیورات اور دیگر قیمتی سامان شامل بتایا جاتا ہے۔دوسری جانب جیکلین فرنانڈیزکی قانونی ٹیم مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتی رہی ہے کہ اداکارہ مکمل طور پر بے قصور ہیں۔ ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ جیکلین کو سکیش چندر شیکھر کی مبینہ مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا اور وہ خود بھی اس دھوکہ دہی کا شکار ہوئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read