Bharat Express DD Free Dish

I want my son to chase girls’: میں چاہتا تھا میرا بیٹا لڑکیوں کے پیچھے گھومے، آرین خان کو لے کر شاہ رخ خان کی تھی ایسی خواہش

وقت کے ساتھ آرین خان نے اپنے والد کی طرح اداکاری کی راہ نہیں چنی۔ انہوں نے تفریحی دنیا میں قدم تو رکھا، لیکن کیمرے کے سامنے اداکار بننے کے بجائے پردے کے پیچھے رہ کر کہانیاں لکھنے اور ہدایت کاری کرنے کا فیصلہ کیا۔آرین نے ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے ساتھ بطور مصنف اور ہدایت کار اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ اس سیریز کو ان کی والدہ گوری خان نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا تھا۔

نئی دہلی : شاہ رخ خان بھلے ہی پردے پر رومانس کے بادشاہ کہلاتے ہوں، لیکن اپنے بچوں کی پرورش کے معاملے میں ان کا انداز ہمیشہ سے کچھ الگ رہا ہے، خاص طور پر بڑے بیٹے آرین خان کو لے کر۔ شاہ رخ نے ایک بار بتایا تھا کہ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ آرین بہت سیدھا سادا اور فرمانبردار لڑکا بنے۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا ایسا ہو کہ اس کی شرارتوں سے پریشان ہوکر لوگ ان سے شکایت کرنے پہنچیں۔ یہ باتیں انہوں نے سمی گریوال کے چیٹ شو میں کہی تھیں۔دراصل، شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ مشہور چیٹ شو ’رینڈے وُو ود سمی گریوال‘ میں پہنچے تھے۔ بات چیت کے دوران جب بچوں کی پرورش کا ذکر ہوا تو شاہ رخ نے بتایا کہ وہ آرین کو خوب بگاڑنا چاہتے تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ آرین ایسا لڑکا بنے، جس کی حرکتوں کی شکایت لے کر لوگ ان کے پاس آئیں۔شاہ رخ نے شو میں کہا تھا، ’’میں چاہتا تھا کہ آرین پوری طرح بگڑا ہوا لڑکا بنے۔ میں نے اپنی تمام ہیروئنوں سے بھی کہہ رکھا ہے کہ اگر ان کی بیٹیاں ہیں تو آرین ان کے پیچھے گھومے گا۔ میں چاہتا تھا کہ ہر روز کوئی نہ کوئی میرے پاس شکایت لے کر آئے اور کہے کہ اپنے بیٹے کو ہمارے گھر سے دور رکھیے۔‘‘

آرین کے حلیے کو لے کر بھی شاہ رخ نے بتائی تھی اپنی پسند

کنگ خان نے آرین کے انداز اور حلیے کو لے کر بھی اپنی پسند کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ’’میں چاہتا تھا کہ میرا بیٹا لمبے بال رکھے، کانوں میں اسٹڈ پہنے اور ہارلے ڈیوڈسن کی جیکٹ پہنے۔ اس کا انداز کافی کول ہونا چاہیے اور وہ ایسا پلے بوائے بنے جو لڑکیوں کے پیچھے گھومتا رہے۔ میں اپنے بیٹے کو بہت زیادہ بگڑا ہوا دیکھنا چاہتا تھا۔‘‘شو کی میزبان سمی گریوال نے جب شاہ رخ سے پوچھا کہ کیا آرین بھی اپنے والد کی طرح اداکار بنیں گے تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ’’ہاں، بالکل۔ یہ ان بری چیزوں میں سے ایک ہے، جو اسے ضرور کرنی پڑے گی۔‘‘ شاہ رخ کا یہ جواب سن کر شو میں موجود گوری اور سمی گریوال بھی مسکرا اٹھیں۔

اداکاری کے بجائے ہدایت کاری کی راہ چنی

وقت کے ساتھ آرین خان نے اپنے والد کی طرح اداکاری کی راہ نہیں چنی۔ انہوں نے تفریحی دنیا میں قدم تو رکھا، لیکن کیمرے کے سامنے اداکار بننے کے بجائے پردے کے پیچھے رہ کر کہانیاں لکھنے اور ہدایت کاری کرنے کا فیصلہ کیا۔آرین نے ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے ساتھ بطور مصنف اور ہدایت کار اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ اس سیریز کو ان کی والدہ گوری خان نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا تھا۔ یہ سیریز 18 ستمبر 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read