ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فائٹر نے 300 کروڑ کے پار، فلم باکس آفس پر ڈگمگا رہی ہے
Fighter Day 11 Box Office Collection: ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی حب الوطنی پر مبنی فلم ‘فائٹر’ 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم کو ملک اور دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے بے پناہ پیار ملا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب یہ فلم باکس آفس پر ڈگمگا رہی ہے اور بمشکل کما ئی کرپارہی ہے۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’فائٹر‘ میں ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی آن اسکرین کیمسٹری نظر آئی اور ناظرین نے ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا ۔لیکن کمائی کے معاملے میں فلم پیچھے رہ گئی۔
ریتک روشن دیپیکا پڈوکون اورانیل کپورکی فلم ’فائٹر‘نے 11ویں روز باکس آفس پر 300 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹرنے 300 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ اس طرح یہ فلم 11ویں دن باکس آفس پر 300 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ فائٹر فلم نے دنیا بھر میں 302 کروڑ روپے کا گروس کلیکشن کیا ہے۔ مارفلکس پکچرز نے اپنے انسٹاگرام پراس حوالے سے معلومات شئیر کی ہیں۔ ولڈ وائڈ باکس آفس پر 302 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے بعدفائٹر مسلسل بلندی پر بنی ہوئی ہے فائٹر فلم نے بھارت میں 217 کروڑ روپے کا گروس کلیکشن عبورکرلیا ہے اور بیرون ملک باکس آفس پر 85 کروڑ روپے کا گروس کلیکشن بھی عبور کر لیا ہے۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں اور Viacom18 اسٹوڈیوزکے ذریعہ Marflix Pictures کے تعاون سے پیش کیا گیا، ‘Fighter’ ایکشن سے بھرپور ہے اوراس میں ہندوستانی فضائیہ کے بہادرپائلٹ کی زندگی اورمشن کو دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی نے لوک سبھا میں نہرو کی تقریر کا ذکر کیا، کہا – سابق وزیراعظم ہندوستانیوں کو کم عقل سمجھتے تھے
فائٹر فلم کا بجٹ
سال 2023 میں اسی دن سدھارتھ آنند کی پٹھان ریلیز ہوئی۔جس نے باکس آفس پرکمائی کے زبردست ریکارڈ بنائے۔ شاہ رخ خان کی پٹھان نے باکس آفس پر 1050 کروڑ روپے کا لائف ٹائم کلیکشن کیا تھا۔ جب کہ فلم کا بجٹ تقریباً 250 کروڑ روپے تھا۔ اگرہم ریتک روشن اوردیپیکا پڈوکون کی فلم فائٹر کے بجٹ کی بات کریں تو یہ تقریباً 250 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس طرح فلم نے یقینی طور پر اپنے بجٹ کی لاگت کی وصولی کر لی ہے۔
بھارت ایک