Bharat Express

ہندو فلساز اور ڈائریکٹر بھی رکھتی ہے رمضان میں روزہ، خود انکشاف کرتے ہوئے جاری کردیا ویڈیو

فلم انڈسٹری کی مقبول فلمساز اورڈائریکٹر ایکتا کپورنے ایک ویڈیو کے ذریعہ بتایا ہے کہ وہ ہرسال رمضان میں روزہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی عقیدت دونوں مذاہب میں ہے۔

ہندوفلمساز ایکتا کپور ہرسال روزہ رکھتی ہیں۔ (Image Source :Instagram/@ektarkapoor)

گزشتہ کئی دنوں سے رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اورانڈسٹری کے کئی ستاروں کی افطارپارٹی آپ نے دیکھی ہوگی، لیکن شاید ہی سنا ہوکہ کوئی ہندوفلمسازیا ڈائریکٹررمضان میں روزہ رکھتا ہو، لیکن ایسی ایک خاتون فلمساز-ڈائریکٹرہیں، جنہوں نے خود اس سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ ایکتا کپورنے حال ہی میں ایک ویڈیوشیئرکیا ہے، جس میں خود بتایا ہے کہ وہ رمضان میں ہرسال روزہ رکھتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی عقیدت ہندورسم ورواج میں بھی کافی دیکھنے کو ملتی ہے۔

ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول فلمسازایکتا کپورنے اپنے ویڈیو کے ذریعہ روزہ رکھنے والی بات بتائی ہے۔ اس ویڈیو کو فینس کافی پسند کررہے ہیں اورسوشل میڈیا پریہ وائرل بھی ہو رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by EktaaRkapoor (@ektarkapoor)

ایکتا کپور نے رمضان میں رکھا ‘روزہ’

ایکتا کپورنے ایک ویڈیوشیئرکیا ہے، جسے انہوں نے اپنی کارمیں بنایا ہے۔ ویڈیوکوشیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہرسال کی طرح ایک روزہ ہررمضان کے مہینے میں رکھتی ہوں۔ مقدس مہینہ رمضان ختم ہونے والا ہے اورمیں ان سبھی لوگوں کومبارکباد دیتی ہوں، جنہوں نے روزہ رکھا۔ سبھی کے امن وامان اورپیارسے رہنے کی دعا مانگتی ہوں۔ آج سوم وتی اماوسیہ بھی ہے تو یہ کھانا دینے اورعبادت کرنے کا دن ہے۔ پیارسبھی کو۔

اس ویڈیو کوایکتا کپورنے خود بنایا ہے اورلکھا ہے کہ یہ ویڈیو انریلیٹیڈ ہے۔ اس ویڈیو کو فینس پسند تو کررہے ہیں وہیں ایک یوزرس نے ایکتا کپور سے پوچھا کہ کل سے نوراتری شروع ہورہے ہیں، کیا آپ نوراترمیں بھی برت رکھتی ہیں یا صرف ہندو پنجابی ہوکرصرف روزہ رکھتی ہیں، پلیز جواب دیجئے۔

بھارت ایکسپریس۔