Bharat Express

Dunki Box Office Collection Day 16: ڈنکی کا 16ویں دن بھی جلوابرقرار، دنیا بھر میں اتنے کروڑ کمائے

ڈنکی’ پوری دنیا میں کافی دھوم  مچا  رہی ہے ۔ فلم کو دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔

ڈنکی کا 16ویں دن بھی جلوابرقرار، دنیا بھر میں اتنے کروڑ کمائے

Dunki Box Office Collection Day 16: اجکمار ہیرانی کی کامیڈی ڈرامہ اور محبت کی کہانی پر مبنی فلم ‘ڈینکی’ کی ریلیز کو آج 16 دن ہے۔ شاہ رخ خان نے 21 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہیرانی کی اس فلم میں ایک بار پھر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ڈنکی سال 2023 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی تیسری ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

ڈنکی سے پہلے شاہ رخ کے جوان اور پٹھان نے بھی کمائی کے معاملے میں خوب دھوم مچائی تھی۔ ڈنکی نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ صرف ایک دن بعد یعنی 22 دسمبر کواس فلم کا باکس آفس پر پربھاس کی سالار کے ساتھ زبردست ٹکراؤ ہوا۔ اس کے بعد بھی، ڈنکی آہستہ آہستہ لیکن یقیناً اچھا کلیکشن کر رہی ہے۔ ڈنکی کے 16ویں دن کے ابتدائی اعداد و شمار آ چکے ہیں۔

‘ڈنکی’ نے 16ویں دن کتنے کروڑ جمع کیے؟

سال 2023 کی شاہ رخ خان کی فلموں ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ اس کے بعد سال کے آخر میں ’ڈنکی‘ ریلیز ہوئی ۔اس فلم نے بھی 200 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔ ‘ڈنکی’ کی کمائی کی بات کریں تو 29.2 کروڑ روپے کے ساتھ اوپننگ کرنے والی فلم نے پہلے ہفتے 160.22 کروڑ روپے اور دوسرے ہفتے میں ‘ڈنکی’ نے 46.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اب یہ فلم ریلیز کے تیسرے ہفتے میں ہے۔اس کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کے 16ویں دن یعنی تیسرے جمعہ کی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار یہ ہیں۔

Sacknilk کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق ‘ڈنکی’ نے اپنی ریلیز کے 16ویں دن یعنی تیسرے جمعہ کو 2.20 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی 16 دنوں میں ‘ڈنکی’ کی کل کمائی 208.67 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

‘ڈنکی’ نے دنیا بھر میں کتنی کمائی کی؟

‘ڈنکی’ پوری دنیا میں کافی دھوم  مچا  رہی ہے ۔ فلم کو دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ ‘ڈنکی’ کی دنیا بھر میں ہونے والی کمائی کی بات کریں تو فلم نے ریلیز کے 15 دنوں میں دنیا بھر میں 422.90 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ 16 ویں دن یہ 430 کروڑ روپے کے اعداد و شمار کو چھونے کی امید ہے۔

فلم کی اسٹار کاسٹ

ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ وکی کوشل، بومن ایرانی، وکرم کوچر، انیل گروور اور تاپسی پنو نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم میں ان کی اداکاری کو ہر کسی نے خوب سراہا ہے۔ اس فیملی ڈرامہ فلم ڈنکی کو ناقدین اور شائقین کی جانب سے اچھے رسپانس مل رہے ہیں ۔ ڈنکی کا باکس آفس پر پربھاس کی فلم سالار سے سخت ٹکر مل رہی ہے ، لیکن اس کے باوجود ڈدنکی  نے اچھا بزنس کیا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read