Bharat Express

Censor Board cuts many Scenes of The Kerala Story: ہنگامہ کے بعد سینسر بورڈ نے چلائی ’دی کیرل اسٹوری‘ پر قینچی، 10 سین ہٹائے، فلم کو دیئے’اے‘ سرٹیفکیٹ

The Kerala Story: سینسر بورڈ کے ذریعہ فلم سے کئی متنازعہ سین ہٹوانے کے بعد اسے اے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

’دی کیرل اسٹوری‘

The Kerala Story: ’دی کیرل اسٹوری‘ فلم کے ٹریلرریلیز ہونے کے ساتھ ہی فلم سے متعلق تنازعہ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فلم کو کیرلا میں بھی کئی سیاسی پارٹیوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں سپریم کورٹ نے منگل کو فلم ’دی کیرل اسٹوری‘ کی ریلیز روکنے کے لئے ڈالی گئی ایک عرضی پرسماعت سے منع کردیا۔ وہیں سینسر بورڈ کے ذریعہ فلم سے دس متنازعہ سین ہٹوانے کے بعد اسے اے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

اس سینس پر چلی سینر بورڈ کی قینچی

سینسربورڈ نے ’دی کیرل اسٹوری‘ اسٹوری سے کیرلا کے سابق وزیراعلیٰ وی ایس اچیتانندن کے ایک بیان کو ہٹا دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کیرل کے مسلم ریاست بننے کی بات کہی تھی۔ وہیں فلم میں ہندو دیوتا کو غلط طریقے سے دکھا رہے ایک سین کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ فلم میں کمیونسٹ سے متعلق ایک ڈائیلاگ میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ وہیں کئی اور ایسے سین ہیں، جن پر سینسر بورڈ کی قینچی چلی ہے۔

فلم میں سنگھ کے نظریات کی تشہیر

کیرلا کے وزیراعلیٰ نے فلم سے متعلق اعتراض ظاہر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنا رائی وجین نے کہا ، ’فلم ’دی کیرل اسٹوری‘ سنگھ پریوار کے خیالات کی تشہیر کے لئے ہے۔ یہ فلم بغیر وجہ کے لوجہاد کے موضوع کو اٹھاکرریاست کومذہبی انتہا پسندی کے مرکزکے طور پرپیش کرتی ہے۔‘

ڈائریکٹر، پروڈیوسراوراداکارہ نے کی یہ اپیل

وہیں تمام تنازعہ کے درمیان ’دی کیرل اسٹوری‘ کی اداکارہ ادا شرما کے علاوہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے لوگوں سے فلم دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ فلم ڈائریکٹر سدیپتو سین کا کہنا ہے کہ انہوں نے مہینوں کی ریسرچ کے بعد اس حساس موضوع پر یہ فلم بنائی ہے۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرفلم دیکھنے کے بعد کسی کو بھی اس کی کہانی پسند نہیں آئی، تو وہ بحث کے لئے تیار ہیں۔ 5 مئی 2023 کو ریلیز ہو رہی فلم کے ڈائریکٹر سدیپتو سین ہیں۔ فلم کی لیڈ اداکارہ ادا شرما ہیں، جن کی اداکاری کی تعریف ٹریلر کو دیکھ کر ہو رہی ہے۔ وہیں وپل امرت پال شاہ اس کے پروڈیوسر اور کریئیٹیو ڈائریکٹر ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read