Bharat Express DD Free Dish

Border 2 Box Office Day 2: ‘بارڈر-‘2 دوسرے دن لائی باکس آفس پرسنامی، شام 6 بجے تک کل کلیشن 45 کروڑ روپئے سے تجاوز

Border 2 Box Office Day 2: سنی دیول کی وار ایکشن فلم بارڈر-2 دوسرے دن بھی باکس آفس پر شاندار کمائی کر رہی ہے۔ جانئے اب تک کتنا کلیکشن ہوا ہے۔ ٹریڈ اعدادوشمار کی ویب سائٹ سیکنک کے مطابق، سنی دیول کی اس فلم کو پہلے دن 30 کروڑ روپئے کی اوپننگ ملی ہے۔

Border 2 Box Office Day 2: باکس آفس پر’بارڈر-2′ کے آتے ہی کہرام مچ گیا ہے۔ اس بات سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سنی دیول کی اس فلم سے متعلق ناظرین میں کتنا جوش ہے۔ ‘بارڈر-2’ کوفرسٹ ڈے ریکارڈ توڑاوپننگ ملی ہے۔ اوراب یہ وارایکشن فلم دوسرے دن بھی باکس آف پرشاندارکمائی کررہی ہے۔ آپ کوبتاتے ہیں کہ ہفتہ کے روزاب تک کتنا کلیکشن ہوا ہے۔

‘بارڈر-2’ نے پہلے دن کتنا کمایا

ٹریڈ اعدادوشمارکی ویب سائٹ سیکنک کے مطابق، سنی دیول کی اس فلم کوپہلے دن 30 کروڑروپئے کی اوپننگ ملی ہے۔ یہ ڈومیسٹک باکس آفس کا نیٹ کلیکشن ہے اوراس کمائی کے ساتھ ‘بارڈر-2′ اس سال کی بہترین اوپننگ بن چکی ہے۔ ساتھ ہی باکس آفس پرراج کررہی’دھرندھر’ کوبھی اس نے فرسٹ ڈے کلیکشن میں پیچھے چھوڑدیا ہے۔ رنویرسنگھ اسٹارر’دھرندھر’ کو29 کروڑروپئے کی اوپننگ ملی تھی۔

‘بارڈر-2’ کا سیکنڈ ڈے کلیکشن

دوسرے دن یعنی آج ہفتہ کی شام 6 بجے تک ‘بارڈر-2’ تقریباً 19.04 کروڑکی کمائی کرچکی ہے۔  کل ملاکریہ فلم باکس آفس پراب تک 49.04 کروڑکماچکی ہے۔ پہلے دن ‘بارڈر-2’ نے 30 کروڑروپئے کی کمائی کی جبکہ دوسرے دن شام 6 بجے تک 19.04 کروڑروپئے کی۔ سیکنک کے مطابق، تھیئیٹرمیں آج ‘بارڈر-2’ نے صبح کے شوزمیں 15.51 فیصد کی مارننگ آکیوپیسی درج کی ہے۔ جمعہ کے روزپہلے دن یہ اعدادوشمار19.51 فیصد تھا، جس میں آج گراوٹ آئی ہے، لیکن بزاورٹرینڈس بے حد شاندارہیں۔

ہفتہ یعنی آج صبح 6 بجے سے دوپہر2 بجے تک فلم کی 2.23 لاکھ ٹکٹوں کی فروخت ہوئی ہے۔ یہ ٹریڈ صاف طورپر بتاتے ہیں کہ بارڈر-2 پہلے دن کے مقابلے آج دوسرے دن بھی 30 کروڑ روپئے سے زیادہ کا کلیکشن کرنے والی ہے۔ ٹریڈ ایکسپرٹس کا ماننا ہے کہ اس زبردست کمائی کی وجہ ہے کہ فرسٹ ڈے اورفرسٹ شوسے ہی فلم سے متعلق پازیٹیو باتیں ہو رہی ہیں۔ عام طور پرفلموں کو تین دن کا اوپننگ ویکنڈ ملتا ہے، لیکن بارڈر-2 کواس معاملے میں بھی کافی فائدہ ملا ہے۔ پیرکے روزچھٹی کا دن ہے تواس دن بھی فلم جم کرکمائی کرے گی۔

‘بارڈر-2’ کی اسٹارکاسٹ

یہ فلم 1977 کی ‘بارڈر’ کا سیکول ہے۔ ‘بارڈر-2’ کی ہدایت کاری انوراگ سنگھ نے کی ہے اوراس میں سنی دیول کے ساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ، اہان شیٹی، مونا سنگھ، میدھا رانا اور سونم باجوا جیسی اداکارہ لیڈ رول میں ہے۔ گزشتہ رات ممبئی میں فلم کی کاسٹ کے لئے اسکریننگ رکھی گئی۔ فلم کومل رہا شانداررسپانس کاسٹ کے چہرے پربھی دیکھنے کوملا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read