Bharat Express

Actress Humaira Himu Passes Away: بنگلہ دیشی اداکارہ حمیرا ہیمونے 37 سال کی عمر میں دنیا کو  کہا الوداع

قابل ذکر بات یہ ہےکہ اداکارہ کی موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے ۔ لیکن اسپتال اتھارٹی نے اداکارہ کی گردن پر نشان دیکھا جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

بنگلہ دیشی اداکارہ حمیرا ہیمونے 37 سال کی عمر میں دنیا کو  کہا الوداع

Actress Humaira Himu Passes Away: بنگلہ دیش کی فلم انڈسٹری سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ بنگلہ دیشی اداکارہ حمیرا ہیمو 37 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے منگل کو آخری سانس لی۔ اطلاعات کے مطابق حمیرا ہمو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے اترا ماڈرن میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

حمیرا ہمو کی گردن پر چوٹ کے نشان پائے گئے ہیں

قابل ذکر بات یہ ہےکہ اداکارہ کی موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے ۔ لیکن اسپتال اتھارٹی نے اداکارہ کی گردن پر نشان دیکھا جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اس دوران  حمیرا ہیمو کا دوست جو ان کے ساتھ اسپتال میں موجود تھا ۔پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوگیا۔ فی الحال پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے۔ اداکارہ کے اچانک انتقال سے ان کے اہل خانہ اور مداح صدمے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس اور بھارت کے درمیان وہ کون سی ڈیل ہے جس سے بڑھ گئی امریکہ کی پریشانی، جانیں کیسے ملی کامیابی؟

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کا ایک شخص سے عشق تھا۔ حمیرا ہیمو نے کسی تنازع کے بعد خودکشی کی ہو گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک اس کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔ اداکارہ  حمیرا ہیمو کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشکل میں جان بچائے گا گوگل کا یہ فیچر ،صرف اس فون کو استعمال کرنے والوں کو ہی ملے گا فائدہ

اداکارہ کو ان شوز میں دیکھا جا چکا ہے

حمیرا ہیمو نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2006 میں کیا تھا۔ وہ کئی بنگلہ دیشی سیریلز میں نظر آ چکی ہیں۔ اداکارہ کو مقبولیت ٹی وی سیریز ’چھیابیٹی‘ سے ملی۔ اداکارہ مرشید الاسلام کی فلم امر بندھو رشید میں بھی کام کر چکی ہیں۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read