Bharat Express

Rs 200 CR Money Laundering Case: روانہ ہوئیں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے، 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا معاملہ جیکولین فرنینڈس

جیکولین فرنینڈس کو دہلی کورٹ  میں ذاتی طور پر  موجودگی سے چھوٹ بھی مل گئی تھی۔ اداکارہ کی درخواست کے دوران  عدالت نے انہیں یہ راحت دی تھی

ای ڈی نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چارج شیٹ کی داخل، جس میں سکیش چندر شیکر ہے شامل

Rs 200 CR Money Laundering Case: سکیش چندر شیکھرسے متعلق 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے اداکارہ جیکولین فرنینڈس آج دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچی ہیں۔اس کیس میں جیکولین فرنینڈس بھی ملز م ہیں اس نے سے ای ڈی نے کہی بار تفتیش بھی کی ہے ۔ جیکولین فرنینڈس اس سے پہلے بھی کئ بار معاملے کی سماعت کے دوران کورٹ میں موجود رہیں ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ جیکولین فرنینڈس کو دہلی کورٹ  میں ذاتی طور پر  موجودگی سے چھوٹ بھی مل گئی تھی۔ اداکارہ کی درخواست کے دوران  عدالت نے انہیں یہ راحت دی تھی ۔

200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین پر الزام ہے کہ سوکیش چندر شیکھر نے  ٹھگی کے ذریعے کمائی گئی رقم سے قیمتی انہیں تحائف دیے تھے۔ ان میں سری لنکا میں انتہائی مہنگی کاروں سے لے کر بنگلوں تک کچھ دیگر چیزیں  شامل ہیں۔ حالانکہ ملزم سکیش نے یہ بھی کہا تھا کہ جیکولین اس بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں۔

سکیش چندر شیکھر نے جیکولین کو بے قصور بتایا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سکیش چندر شیکھر سے متعلق 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں خاص طور پر نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈس کے نام سامنے آئے۔ رپورٹس کے مطابق سکیش نے پہلے عدالت میں بیان دیا تھا کہ جیکولین فرنینڈس بے قصور ہیں اور وہ ان کے دفاع کے لیے موجود ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سکیش نے عدالت کو بتایا کہ جیکولین اس کیس میں ملوث نہیں ہیں اور انہیں خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ اس کی حفاظت کے لیے موجود ہیں۔

جیکولین فرنینڈس سکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ کے ٹھگی معاملے ( فراڈ کیس )میں مسلسل ای ڈی کے ریڈار پر ہیں۔ اس کیس میں ان کا نام پہلی بار سال 2021 میں سامنے آیا تھا۔ نام سامنے آنے کے بعد ای ڈی اب تک ان سے کئی دفعہ پوچھ گچھ کر چکی ہے۔