Bharat Express

Bigg Boss 17: انکیتا لوکھنڈے کے شوہر وکی جین بگ باس 17 سے ہوئے بے گھر! شو میں وکی جین اور انکیتا لوکھنڈےکے درمیان ہوا تھا جھگڑا

اداکارہ کامیا پنجابی نے لکھا- وکی جین  گھر میں بہت غلط فہمی کا شکار ہوہیں ہیں۔ میرے خیال میں وہ بہت حساس اور اچھے  انسان  ہیں ۔ انہو ں نے زبردست کھیل کھیلا۔

انکیتا لوکھنڈے کے شوہر وکی جین بگ باس 17 سے ہوئے بے گھر! شو میں وکی جین اور انکیتا لوکھنڈےکے درمیان ہوا تھا جھگڑا

Bigg Boss 17 بگ باس 17 کافی سرخیوں میں بنا ہوا ہے ۔ شو اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ شو کا فائنل 28 جنوری کو ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال شو میں ٹاپ 6 کنٹیسٹنٹ ہیں اور اب ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ ملنے والے ہیں۔ شو میں میڈ ویک  ایوکشن ہونے والاہے۔ خبریں ہیں کہ وکی جین شو سے باہر ہونے والے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وپرجین کے نام کا چرچا ہو رہا ہے۔ یوزر نے وکی  جین کی حمایت میں ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ وکی جین کی ایوکشن کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

یوزر اس طرح کا ردعمل دے رہے ہیں

اداکارہ کامیا پنجابی نے لکھا- وکی جین  گھر میں بہت غلط فہمی کا شکار ہوہیں ہیں۔ میرے خیال میں وہ بہت حساس اور اچھے  انسان  ہیں ۔ انہو ں نے زبردست کھیل کھیلا۔

جب کہ ایک یوزر نے لکھا – وکی  جین ٹاپ 5 میں آنے کےمستحق ہیں اور اپنی بیوی سے بہتر پوزیشن کےلائق ہیں۔ ایک اور یوزرنے لکھا- وہ شو جیتنے کےحقدار تھےکیونکہ وہ واحد شخص تھےجو پورے سیزن میں مضبوطی سے کھیلتے تھے۔ ایک یوزر نے لکھا- وکی جین کو اپنی بیوی کی ان سیکیورٹی کی وجہ سے  اس طرح کا  کا سامنا کرنا پڑا ہے، میرا دل ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے ہانگ کانگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان بنا دنیا کا چوتھا سب سے بڑا اسٹاک ایکسچینج

یہ بھی پڑھیں: بھارت جوڑو نیائے یاترا کے درمیان گوہاٹی میں گھسنے کے راستے بند، کانگریس کارکنان کا ہنگامہ

یوزر  نے  ارون کو ٹاپ 5 میں سے دیکھنا چاہتے ہیں

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ لوگ محسوس کر رہے تھے کہ ارون شو سے باہر ہو جائیں گے۔ ایک یوزر  نے لکھا- واقعی؟ میں نے سوچا کہ ارون شو سے باہر ہو جائیں گے۔ ارون شو سے کب باہر جائیں گے؟ ایک اور یوزر نے لکھا – ارون کو جانا چاہیے تھا۔ ایک یوزرنے لکھا – یار، وکی  جین فائنل کے  حقدار تھے اور ارون نے کچھ نہیں کیا۔ وکی  جین نے پھر بھی اپنے دماغ کا استعمال کیا اور اچھا کھیل کھیلا۔ وکی  جین بھیا کے لیے برا لگ رہا ہے

وکی جین اپنی بیوی انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ شو میں انٹری کی تھی۔ شو میں وکی  جین اور انکیتا  لوکھنڈےکے درمیان کافی جھگڑا ہوا تھا۔ ان کے درمیان لڑائی کافی بڑھ گئی تھی۔ وکی  جین اور انکیتا کی ماں نے بھی ان دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شو سے باہر ہونے کے بعد یہ دونوں اپنا رشتہ کیسے ٹھیک کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس