Bharat Express DD Free Dish

آبروریزی معاملے میں ضمانت عرضی خارج ہوتے ہی اعجاز خان فرار؟ پولیس نے شروع کی تلاش

اداکاراعجاز خان کوآبروریزی معاملے میں عدالت نے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت کی عرضی خارج کردی ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ آنے کے بعد سے اداکارفرارچل رہے ہیں۔

اداکار اعجازخان کوعدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آبروریزی جیسے سنگین معاملے کے الزام میں عبوری ضمانت عرضی کو ممبئی کے دنڈوشی سیشن کورٹ نے خارج کردیا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ جمعہ 16 مئی کوآیا ہے۔ دوسری جانب، عدالت کا یہ فیصلہ آنے کے بعد سے ہی اعجاز خان فرارہوگئے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کا موبائل فون بھی بند آرہا ہے۔ ممبئی پولیس نے اعجاز خان کی تلاش جاری کردی ہے۔ انہیں پکڑنے کے لئے ٹیم کی تشکیل بھی کی گئی ہے۔

کیوں مشکل میں پھنس گئے اعجاز خان؟

 دراصل، اعجاز خان پرلگے آبروریزی کے الزام کے خلاف ممبئی کے چارکوپ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج ہوا تھا۔ ایک اداکارہ کی طرف سے اعجازخان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اعجاز خان نے شادی کا جھانسہ دے کراس کے ساتھ کئی بارآبروریزی کی ہے۔ الزام یہ بھی لگا تھا کہ اعجازخان نے اسے فائنانشلی اورپروفیشنلی مدد دینے کا جھوٹا وعدہ بھیا کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ajaz Khan (@imajazkhan)

عدالت نے خارج کی ضمانت عرضی

دوسری جانب، معاملہ درج ہونے کے بعد اعجازخان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ممبئی کے ونڈوشی کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ پولیس کی طرف سے اداکار کی ضمانت عرضی کی مخالفت کی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اگراعجازخان کو ضمانت مل گئی تووہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑچھاڑکرسکتے ہیں۔ جمعہ 16 مئی کو اس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اعجازخان کی عبوری ضمانت عرضی کو خارج کردیا ہے۔

اعجازخان ہوئے فرار؟

اعجازخان کی عبوری ضمانت کی عرضی کوخارج کرتے ہوئے ونڈوشی کورٹ نے کہا ہے کہ اداکار کوحراست میں لے کرپوچھ گچھ کرنا ضروری ہے۔ ایسے میں اعجازخان کی گرفتاری کا امکان بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب، عدالت سے جھٹکا لگنے کے بعد اعجازخان فرارہوگئے ہیں۔ ان کا موبائل فون بھی بند آرہا ہے۔ پولیس نے اداکار کی تلاش کے لئے ٹیم تشکیل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read