Bharat Express DD Free Dish

Faisal Khan News: ”مجھ سے بڑی غلطی ہوئی…”، فیصل خان نے سالوں بعد بھائی عامرخان اور فیملی سے مانگی معافی، کہا-قرآن پاک نے بدل دی سوچ

عامرخان کے بھائی اوراداکار فیصل خان نے سالوں بعد پہلی بار اپنی پوری فیملی سے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غصے میں انہوں نے غلط باتیں کہی تھیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہوں نے کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکارعامرخان کے چھوٹے بھائی فیصل خان ایک بارپھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے لمبے وقت سے چلی آرہی فیملی تنازعہ پربڑا فیصلہ لیا ہے۔ فیصل خان نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کھل کرکیا اورپوری فیملی سے معافی مانگ لی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہوں نے کیا کہا ہے؟

پوری فیملی سے مانگی معافی

فیصل خان سالوں بعد پہلی باراپنی فیملی کے سامنے جھک گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غصوں میں انہوں نے غلط باتیں کہی تھیں۔ فیصل خان نے اپنی امّی (والدہ)، بھائی عامرخان، بہن نکہت اور بہنوئی سنتوش ہیگڑے سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ غصے اور درد میں انہوں نے جو کچھ بھی کہا، وہ غلط تھا۔

فیصل خان نے لیا بڑا فیصلہ

فیصل خان نے کہا کہ میں سب سے پہلی اپنی امّی (والدہ) سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ نکہت سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ سنتوش سے معافی مانگتا ہوں۔ عامرخان سے بھی معافی مانگتا ہوں۔ غصے اور درد میں میں نے بہت کچھ بول دیا تھا، جوبالکل نہیں بولنا چاہئے تھا۔  فیصل خان نے مزید کہا کہ فیملی کے خلاف عوامی طورپر بولنا میری سب سے بڑی بھول تھی۔ مجھے وہ باتیں عوامی طورپرنہیں کہنی چاہئے تھیں۔ مجھے فیملی کے ساتھ بیٹھ کربات چیت کرنی چاہئے تھی۔ میرا مقصد کسی کو غلط ثابت کرنا نہیں ہے۔ مجھے اب کوئی جواب نہیں چاہئے۔ مجھے یہ ثابت نہیں کرنا کہ میں صحیح ہوں اوردوسرا غلط۔ سچ سے زیادہ مجھے سکون چاہئے۔ مجھے اپنی فیملی کے ساتھ امن چاہئے۔

قرآن مقدس نے بدل دی میری سوچ: فیصل خان

فیصل خان مزید کہتے ہیں، جس نے جوکیا، اسے بھول جاو۔ رشتے بچانا زیادہ ضروری ہے۔ قرآن شریف پڑھتے وقت مجھے ایک آیت ملی، جس میں فیملی کے رشتوں کو نہ توڑنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اسی آیت نے میری سوچ بدل دی۔ مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنی فیملی سے رشتہ توڑلیا تھا۔ تبھی میں نے طے کیا کہ پہلا قدم میں ہی اٹھاوں گا۔ انہوں نے کہا،  سب سے پہلے میں نے اپنی بہن نکہت کو فون کیا۔ انہوں نے فوراً فون اٹھایا۔ پھر پتہ چلا کہ امی مجھے روز یاد کرتی ہیں۔ ان کی آواز سن کرمیں جذباتی ہوگیا اوراگلے ہی دن فلائٹ پکڑکرممبئی پہنچ گیا۔ میں نے امی سے مل کران سے معافی مانگی اورپھرعامرخان سے بھی ملاقات کی۔  فیصل خان نے بتایا کہ انہوں نے عامرخان سے کہا، ”آئی ایم ساری (مجھے معاف کردیجئے)۔ جو میں نے کیا، مجھے معاف کردیجئے۔” انہوں نے مزید کہا- ”مجھے فیملی نے پورے پیار سے اپنالیا ہے۔ سب نے میرا استقبال کیا۔ امّی، نکہت، سنتوش اورعامر، سبھی نے مجھے اپنایا۔ اب ہمارے سارے گلے شکوے ختم ہوگئے ہیں۔”

کیا ہے پورا تنازعہ؟

واضح رہے کہ فیصل خان اوران کی فیملی کے درمیان لمبے وقت سے چلا آرہی گھریلوتنازعہ ایک بارپھر سرخیوں میں ہے۔ یہ تنازعہ مینٹل ہیلتھ، گھرمیں بند رکھنے اورقانونی حقوق سے متعلق لڑائی کو لے کرسال 2007 میں شروع ہوا تھا۔ وقت کے ساتھ یہ معاملہ مزید سنگین ہوتا گیا اور 2025 تک دونوں طرف سے دیئے گئے عوامی بیانات کی وجہ سے یہ تنازعہ مسلسل سرخیوں میں بنا رہا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read